رمضان المبارک کی آمد سے قبل ڈاکٹر ادیب رضوی سے منسوب پیغام جعلی قرار

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ڈاکٹر ادیب رضوی سے منسوب پیغام جعلی قرار
رمضان المبارک کی آمد سے قبل ڈاکٹر ادیب رضوی سے منسوب پیغام جعلی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے سربراہ اور معروف سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل پیغام کو جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔
ملک میں اعضا کی پیوندکاری کے سب سے بڑے سرکاری ادارے سندھ کے ایس آئی یو ٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ڈاکٹر ادیب رضوی سے منسوب وائرل ہونے والے پیغام میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمرشل سافٹ ڈرنکس کے خاص طور پر رمضان المبارک میں استعمال سے متعلق ڈاکٹر ادیب رضوی نے کوئی بیان نہیں دیا، اس قسم کے پیغامات گزشتہ سال بھی رمضان المبارک میں پھیلائے گئے تھے جس کی ڈاکٹر صاحب اور ادارے کی جانب سے تردید کی گئی تھی۔


واضح رہے کہ موبائل میسجز اور سوشل میڈیا پر حال ہی میں ڈاکٹر ادیب رضوی سے منسوب بیان وائرل ہوا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران کسی بھی کمپنی کی کولڈ ڈرنکس استعمال نہ کی جائے۔

مزید :

قومی -