فٹ بال کلب کی طرف سے مداح پر ایک سال کیلئے گراﺅنڈ میں آنے پر پابندی عائد اس کا ترک مداح نے ایسا حل نکال لیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی، کیا کیا ؟ جان کرآپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

فٹ بال کلب کی طرف سے مداح پر ایک سال کیلئے گراﺅنڈ میں آنے پر پابندی عائد اس ...
فٹ بال کلب کی طرف سے مداح پر ایک سال کیلئے گراﺅنڈ میں آنے پر پابندی عائد اس کا ترک مداح نے ایسا حل نکال لیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی، کیا کیا ؟ جان کرآپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

  


استبول(ویب ڈیسک) ترکی میں ایک فٹ بال کلب کے مداح پر ایک سال تک فٹ بال گرائونڈ میں داخلے پر پابندی سنائی گئی تو انہوں نے اس کا ایک انوکھا حل یہ نکالا کہ کرائے کی کرین پر بیٹھ کر گرائونڈ کے باہر سے پورا میچ دیکھ کر نہ صرف دنیا کو حیران کردیا بلکہ ذرائع ابلاغ نے بھی انہیں بھرپور کوریج دی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

37 سالہ علی دمیر کایا عرف ’امیگو علی‘ ایک فٹبال کلب ’ڈینزلسپر‘ کے پرجوش مداح ہیں۔ 2015 میں فٹ بال میچ کے دوران ان کے رویّے کو دیکھتے ہوئے ان پر مقدمہ چلا اور 2017 میں ان پر ایک سال کےلیے فٹ بال میدان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی اور خصوصاً اپنی پسندیدہ ٹیم ڈینزلسپر کے کھیل کا نظارہ بھی ان کیلئے بند کردیا گیا۔لیکن دھن کے پکے علی نے سوچا کہ میدان میں داخلے پر پابندی کے باوجود وہ باہر سے یہ میچ دیکھ کر اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں۔ اس کیلئے انہوں نے چند سو ڈالر خرچ کیے اور بلڈنگ بنانے میں استعمال ہونے والی ایک اونچی کرین لے آئے جو انہوں نے گرائونڈ کے باہر ایک مناسب جگہ کھڑی کروا دی اور اس پر بیٹھ کر قدرے بلندی سے یہ میچ دیکھا اور اپنی ٹیم کے لیے سبز و سیاہ پرچم لہرا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس کے بعد میدان میں ایک عجیب صورتحال پیدا ہوگئی کہ لوگ کھیل کے ساتھ ساتھ گردن گھما کر خود علی کو بھی دیکھتے رہے۔

کچھ دیر بعد وہاں پولیس بھی آگئی اور کرین آپریٹر سے کہا کہ وہ علی کو نیچے اتارے تاہم اب تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ آیا ان پر جرمانہ کیا گیا ہے یا انہیں ایسے ہی چھوڑدیا گیا۔ تاہم علی نے ثابت کردیا کہ وہ اپنی ذہانت سے فٹبال دیکھنے کی پابندی کا بہت اہم حل نکال سکتے ہیں۔علی دمیرکایا نے اس سال فروری میں بھی ایک کرین کی مدد سے میچ دیکھا تھا جہاں عوام کی بڑی تعداد ان کی جانب متوجہ ہوئی اور پولیس نے انہیں نیچے اتارا تھا۔

اب علی نے کہا ہے کہ وہ اگلے مرحلے میں گرم ہوا کے غبارے یا پیراگلائیڈر کے ذریعے میچ دیکھنے کا سوچ رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...