ایبٹ آباد آپریشن کے اہم کردار ڈاکٹرشکیل آفریدی کے فرار کی کوشش آئی ایس آئی نے ناکام بنادی ، اڈیالہ جیل منتقل لیکن کون اسے فرار کروانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا؟ بالآخر اندر کی خبر سامنے آگئی

ایبٹ آباد آپریشن کے اہم کردار ڈاکٹرشکیل آفریدی کے فرار کی کوشش آئی ایس آئی نے ...
ایبٹ آباد آپریشن کے اہم کردار ڈاکٹرشکیل آفریدی کے فرار کی کوشش آئی ایس آئی نے ناکام بنادی ، اڈیالہ جیل منتقل لیکن کون اسے فرار کروانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا؟ بالآخر اندر کی خبر سامنے آگئی

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک)امریکی خفیہ ایجنسی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کا ڈاکٹر شکیل آفریدی کو فرار کرانے کا منصوبہ آئی ایس آئی نے ناکام بنا دیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روسی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سی آئی اے کے ایک مقامی مخبر نے پشاور جیل توڑ کر ڈاکٹر شکیل آفریدی کے فرار کے منصوبے کی اطلاع دی جس کے ذریعے سی آئی اے اس کام کو مکمل کرنا چاہتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بروقت اطلاع ملنے پر آئی ایس آئی نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان کو باقاعدہ شکیل آفریدی کے بدلے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی حوالگی کی بھی پیشکش کی گئی تھی جسے پاکستان نے قومی مفادات اور قومی امیج کے لیے اس پیشکش کو بھی ماننے سے انکار کردیا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سینٹرل جیل پشاور سے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل پشاور میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی موجودگی سے سیکیورٹی خدشات تھے جس کے باعث انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...