” لیاقت آباد میں رہنا ہے تو ایم کیو ایم کو سپورٹ کرنا مجبوری ہے لیکن اس بار ہم ۔۔۔ “ قوال امجد صابری کے اہلخانہ کی پی پی جلسے میں شرکت، لیکن ووٹ کس کو دیں گے ؟ اعلان کردیا

” لیاقت آباد میں رہنا ہے تو ایم کیو ایم کو سپورٹ کرنا مجبوری ہے لیکن اس بار ہم ...
” لیاقت آباد میں رہنا ہے تو ایم کیو ایم کو سپورٹ کرنا مجبوری ہے لیکن اس بار ہم ۔۔۔ “ قوال امجد صابری کے اہلخانہ کی پی پی جلسے میں شرکت، لیکن ووٹ کس کو دیں گے ؟ اعلان کردیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قوال امجد صابری کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو سپورٹ کرنا مجبوری ہے لیکن اس بار ووٹ عمران خان کو دیں گے۔

اتوار کے روز سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے کراچی میں لیاقت آباد ٹنکی گراﺅنڈ میں جلسہ کیا تو اس میں قوال امجد صابری کی والدہ اور بھائی سمیت اہلخانہ نے شرکت کی۔ امجد صابری کی والدہ سٹیج پر بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ بیٹھی نظر آئیں جس کے بعد سوالات اٹھنے لگے کہ کیا امجد صابری کے اہلخانہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں؟۔

سوشل میڈیا پر سوالات اٹھنے کے بعد امجد صابری کے اہلخانہ نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے۔ امجد صابری کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، انہیں جو بھی بلاتا ہے وہ وہاں چلے جاتے ہیں۔

امجد صابری کے بھائی طلحہ صابری کا کہنا ہے کہ وہ اس بار ووٹ عمران خان کو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد میں رہنا ہے تو ایم کیو ایم کو ووٹ دینا ہے، ایم کیو ایم کو سپورٹ کرنا مجبوری ہے، متحدہ کے ساتھ دلی لگاﺅ ہے لیکن ووٹ پی ٹی آئی کو دیں گے۔

مزید : تفریح /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...