مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3افراد جان بحق

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3افراد جان بحق
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3افراد جان بحق

  


سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے کارروائیاں کرکے مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ظالم بھارتی فوج نے سرچ آپریشن اور احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے باعث پچاس مظاہرین بھی زخمی ہوگئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی، میرواعظ اور دیگر نے بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کل وادی میں ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب نہتے کشمیریوں سے خوفزدہ ہو کربھارتی حکومت نے نیشنل سیکیورٹی گارڈ کے بلیک کیٹ کمانڈوز بھی مقبوضہ کشمیر میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : قومی


loading...