”میں نئیں بولدی۔۔۔“ میشاءشفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر ایسا کام کر دیا کہ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہو گیا، جان کر علی ظفر ’مسکرا‘ اٹھیں گے

”میں نئیں بولدی۔۔۔“ میشاءشفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد ...
”میں نئیں بولدی۔۔۔“ میشاءشفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر ایسا کام کر دیا کہ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہو گیا، جان کر علی ظفر ’مسکرا‘ اٹھیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) میشاءشفیع نے چند روزقبل علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے تو علی ظفر ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے معاملہ عدالت لے گئے لیکن اب میشاءشفیع نے سوشل میڈیا پر ایک ایسا کام کر دیا ہے کہ کسی بھی پاکستانی کیلئے یقین کرنا بے حد مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام ، میشا شفیع نے شوہر اور بچوں سمیت ملک چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ، کہاں جارہی ہیں ؟ جواب آپ کے تمام انداز غلط ثابت کر دے گا 

میشاءشفیع کے الزامات کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات میدان میں آ چکی ہیں اور کوئی علی ظفر کی حمایت کر رہا ہے تو کوئی میشاءشفیع کے حق میں بول رہا ہے۔ علی ظفر نے میشاءشفیع کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میشاءشفیع ان الزامات کو واپس لیں ورنہ قانونی کارروائی ہو گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق میشاءشفیع اور ان کے شوہر نے کینیڈا منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن اس سے قبل ہی میشاءشفیع نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنے اکاﺅنٹ بند کر دئیے ہیں جس کے بعد پاکستانی بہت کچھ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور مختلف آراءسامنے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مینار پاکستان جلسے میں خواتین سے بدتمیزی۔۔۔ نجی ٹی وی چینل نے ایسی ویڈیو چلا دی کہ کسی کو بھی یقین نہ آئے 

ذرائع کا کہنا ہے کہ میشاءشفیع نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ وکلاءکے کہنے پر ڈیلیٹ کئے ہیں تاہم اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے اور اس کا جواب میشاءشفیع ہی دے سکتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح


loading...