آئی پی ایل میچ میں انتہائی جذباتی ہوجانے والی یہ لڑکی کون ہے اور آخر اس نے ایسا کیا کردیا کہ پورا بھارت اس کے پیچھے پڑا ہوا ہے؟ بالآخر سب پتا چل گیا

آئی پی ایل میچ میں انتہائی جذباتی ہوجانے والی یہ لڑکی کون ہے اور آخر اس نے ...
آئی پی ایل میچ میں انتہائی جذباتی ہوجانے والی یہ لڑکی کون ہے اور آخر اس نے ایسا کیا کردیا کہ پورا بھارت اس کے پیچھے پڑا ہوا ہے؟ بالآخر سب پتا چل گیا

  


پونے (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے میچ کے دوران میچ کی بڑھتی سنسنی خیزی کے ساتھ چہرے کے بدلتے تاثرات کے ساتھ بار بار ٹی وی سکرین پر نمودار ہونے والی لڑکی راتوں رات پورے بھارت میں شہرت حاصل کرچکی ہے اور ہر کوئی اس کھوج میں ہے کہ آخر یہ لڑکی کون ہے ؟ لیکن اب اس کا معمہ حل ہوچکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل 2018 میں چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان جاری میچ کے دوران تماشائیوں میں بیٹھی ایک لڑکی کے تاثرات کو کیمرہ مین نے کیمرہ میں قید کر کے ٹی وی سکرین پر دکھایا توبھارتی کرکٹ مداح لڑکی کی اداؤں کے دیوانے ہوگئے۔

کیمرہ مین نے لڑکی پر کئی مرتبہ فوکس کیا جو کھیل کی سنسنی خیزی میں پریشان نظر آرہی تھی۔

اس میچ کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین ایک ہی سوال پوچھتے نظر آئے کہ یہ لڑکی کون ہے؟، بھارت میں اس لڑکی کو مسٹری گرل آف 2018 کا نام بھی دے دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہونے کے بعد کھوج لگایا گیا تو معلوم ہوا کہ لڑکی کا نام مالتی چہار ہے جو چنئی سپر کنگز کے سٹار باؤلر دیپک چہار کی بہن اور مہندر سنگھ دھونی کی مداح ہیں۔

مالتی چہار کے بھائی تو چنئی سپر کنگز کا حصہ ہیں لیکن ان کی اپنی ایک علیحدہ شناخت ہے اور وہ بطور اداکارہ اپنے کام کا لوہا منوارہی ہیں۔

مالتی چہار اب تک کئی پراڈکٹس کی تشہیر کرچکی ہیں اس کے علاوہ وہ ایک ویب سیریز میں بھی کام کرچکی ہیں جو ہم جنس پرست خواتین کے حوالے سے بنائی گئی تھی۔

مزید : کھیل /تفریح


loading...