ممبئی کے ہسپتالوں میں چوہوں کی بھرمار ،بے ہوش مریض کی آنکھ کتر ڈالی

ممبئی کے ہسپتالوں میں چوہوں کی بھرمار ،بے ہوش مریض کی آنکھ کتر ڈالی
ممبئی کے ہسپتالوں میں چوہوں کی بھرمار ،بے ہوش مریض کی آنکھ کتر ڈالی

  


ممبئی(آئی این پی) بھارتی شہر ممبئی کے ہسپتالوں میں چوہوں کا راج ہے، چوہوں نے بے ہوش مریض کی آنکھ کتر ڈالی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے جوگیشوری کے سرکاری ہسپتال میں سڑک حادثہ کا شکار ہونیوالے مریض کے دماغ میں انجماد خون کی شکایت پیدا ہوگئی تھی جسے علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔مریض کے والد نے بتایا کہ صبح جب مریض کی آنکھ پر خون کے قطرے نظر آئے تودیکھ کر حیرانی ہوئی۔ جب اسے صاف کیا گیا تو چوہے کے کترنے کی علامت نظر آئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

واضح رہے کہ ہسپتال کے جنرل وارڈ میں چوہوں کو گھومتے ہوئے دیکھا جاچکا ہے تاہم ہسپتال انتظامیہ نے اس دعوے کی حقیقت جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...