مزدور کو سیٹھ بنانے والا وہ روحانی عمل جو رزق کے بنددروازے ہی نہیں کھولتا بلکہ ........

مزدور کو سیٹھ بنانے والا وہ روحانی عمل جو رزق کے بنددروازے ہی نہیں کھولتا ...
مزدور کو سیٹھ بنانے والا وہ روحانی عمل جو رزق کے بنددروازے ہی نہیں کھولتا بلکہ ........

  


دنیا میں رہتے ہوئے انسان کو سب سے زیادہ مال و دولت کی ضرورت پیش آتی ہے،بہت کم لوگ ہیں جو تھوڑے پر گزارہ کرتے اور شکر بجا لاتے ہیں لیکن اکثریت زیادہ مال کی طلب میں مشقت بھی کرتی اور غلط راہ سے پیسے کماتی ہے۔پیسے کی دوڑ میں سب سے زیادہ جو طبقہ پس رہا ہوتا ہے وہ مزدور ہے ،دن بھر مشقت کرتا ہے ۔اس کا نصیب اسکا ساتھ نہیں دیتا اور وہ مزدور پیدا ہوتا ہے اور مزدوری کی حالت میں مرجاتا ہے ۔ایسا مشقتی اور صابر مزدوراللہ کا دوست ہے۔رسول اللہﷺ کا چہیتا ہے ۔اللہ اور رسول کریم ﷺ نے مزدور سے شفقت ،رحم اور اسکے حق کی ادائیگی کا حکم دیا ہے ۔

میرے پاس اکثریت ایسے مزدور پیشہ افراد کی آتی ہے جس کے ہر مسئلے کی بنیاد انکی غربت ہے جو انہیں جہالت میں بھی مبتلا کئے رکھتی ہے۔دیکھنے میں آتا ہے کہ کم پیسہ بھی انسان کو جاہل اور متعصب بنادیتا ہے ۔ان کی روحانی اور اخلاقی قوتیں زائل ہوجاتی ہیں ۔وہ شاکر نہٰن رہتے،غم اور وہم ،غصہ اور انتقام ان میں بڑھ جاتا ہے جس سے ان کی اور انکے اہل خانہ کی نفسیاتی الجھنیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔اگر یہ مزدور طبقہ جس کی تنخواہ کم ہو،مشقت زیادہ ،مالک اس پر سختی کرتا ہو،اگر یہ لوگ روزانہ نماز کی پابندی کریں،اور یہ وظیفہ پڑھتے رہا کریں تو انشا اللہ انکی روٹھی ہوئی قسمت ان پر مہربان ہوجائے گی۔

یہ کلمہ دعا یاد رکھ کر پڑھتے رہا کریں روزانہ ایک تسبیح اول آخر درود کے ساتھ ۔

لاالہ الا اللہ سبحان الرزاق الکریم

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید : روشن کرنیں


loading...