عمران خان کالے کوے سے ڈریں: افتخار حسین

عمران خان کالے کوے سے ڈریں: افتخار حسین
عمران خان کالے کوے سے ڈریں: افتخار حسین

  


پشاور (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کپتان نے 11 نکات ایسے بیان کئے جیسے وہ خیبرپختونخوا میں انقلاب لاچکے ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

عمران خان کے لاہور جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے افتخار حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی گفتگو سے لگا کہ کے پی میں انقلاب لاچکے ہیں اور اب باقی پاکستان میں وہی انقلاب لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کےخطاب میں ذرہ بھربھی سچ ہوتا تو خاموش رہتا۔

میاں افتخار نے اپنے تبصرے کو یہ کہہ کر مزید تڑکا لگایا کہ’ جھوٹ بولے کوّا کاٹے،کالے کوّے سے ڈریو‘۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...