کاسمو کلب کی چھت گرنے کا مقدمہ سعد رفیق کے کزن کے خلاف درج

کاسمو کلب کی چھت گرنے کا مقدمہ سعد رفیق کے کزن کے خلاف درج
کاسمو کلب کی چھت گرنے کا مقدمہ سعد رفیق کے کزن کے خلاف درج

  


لاہور (ویب ڈیسک) جناح باغ کاسموپولیٹن کلب کی چھت گرنے کا معاملہ، پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر خواجہ سعد رفیق کے تایا زاد بھائی سمیت تین افرادکے خلاف درج کرلی، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے رقم بچانے کے لئے غیر تربیت یافتہ ٹھیکہ دار کو ٹھیکہ دیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بتایا گیا ہے کہ جناح باغ کاسمو کلب کی چھت گرنے کے واقعے کی ایف آئی آر گزشتہ روز تھانہ سول لائنز میں اے ایس آئی احمد اور شبیر احمد کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر میں ن لیگ رکن قومی اسمبلی غلام محمد لالی کے سگے بھائی اور خواجہ سعد رفیق کے تایازاد بھائی سمیت صدر کاسمو کلب مسعود لالی، جنرل سیکرٹری کلب خواجہ محمد ریاض اور رانا ندیم عباس کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں بتایاگیا ہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزموں نے رقم بچانے کے لئے غیر تربیت یافتہ ٹھیکہ دار کو ٹھیکہ دیا۔ حادثہ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں اسلام، غلام مرتضیٰ اور لیاقت شامل تھے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...