شکیل آفریدی طبی معائنے کے بعد صحتمند قرار، اڈیالہ جیل سے پھر نامعلوم مقام پر منتقل
راولپنڈی(ویب ڈیسک ) کالعدم عسکریت پسند گروہوں سے مبینہ تعلق کے الزام میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کا طبی معائنہ کیا گیا، جس میں وہ مکمل طور پر تندرست پائے گئے۔
روزنامہ جنگ نے لکھا کہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کا طبی معائنہ کیا، جس میں ان کا ہر ٹیسٹ درست آیا اور انہیں مکمل طور پر تندرست قرار دیا گیا۔
نیوز ایجنسیز کے ذرائع کے مطابق میڈیکل چیک اپ کے بعد ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پھر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔