”عمران خان نے ریحام کے بارے میں یہ بات کہی تو۔۔۔“ معروف اینکر نے عمران خان کا انٹرویو کیا تو انہوں نے ریحام خان کے بارے میں ایسی کیا بات کہی جسے کاٹ دینے کا کہتے رہے اور اس کی وجہ کیا بتائی؟ جان کر ریحام خان بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گی

”عمران خان نے ریحام کے بارے میں یہ بات کہی تو۔۔۔“ معروف اینکر نے عمران خان ...
”عمران خان نے ریحام کے بارے میں یہ بات کہی تو۔۔۔“ معروف اینکر نے عمران خان کا انٹرویو کیا تو انہوں نے ریحام خان کے بارے میں ایسی کیا بات کہی جسے کاٹ دینے کا کہتے رہے اور اس کی وجہ کیا بتائی؟ جان کر ریحام خان بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خواتین کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و اینکر پرسن عمران خان نے کہا کہ یہ پارٹی کا کلچر ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نئیں بولدی۔۔۔“ میشاءشفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر ایسا کام کر دیا کہ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہو گیا، جان کر علی ظفر ’مسکرا‘ اٹھیں گے 

اس موقع پر انہوں نے عمران خان اور ریحام خان کے بارے میں ایسا واقعہ بھی سنایا کہ کیسے عمران خان نے ریحام خان کے بارے میں ایک بات کہی اور پھر اسے نہ چلانے کی درخواست کی اور اس کی وجہ بھی کچھ ایسی بتائی کہ جان کر ریحام خان بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ”کچھ دن پہلے میں نے عمران خان کا ایک انٹرویو کیا تھا جس میں ریحام خان سے متعلق دو تین سوال اوپر نیچے پوچھے۔ عمران خان نے ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایک جملہ بول دیا تھا اور پھر انٹرویو کے بعد عمران خان کافی دیر مجھے کہتے ہیں وہ مت چلانا، برائے مہربانی وہ مت چلانا۔

میں نے پوچھا کہ کیوں تو انہوں نے کہا کہ مجھے زیب نہیں دیتا وہ خاتون ہے جبکہ دوسری جانب ریحام خان روزانہ ان کے بارے میں کتنا لکھتی ہیں۔ بات یہ ہے کہ تربیت کا فرق ہوتا ہے، آپ سیاسی جماعت کو جیسا چاہیں ویسا بنا سکتے ہیں۔ کیا پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بینظیر بھٹو کے پمفلٹ نہیں پھینکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔براوو کیساتھ ہوٹل کے کمرے سے تصاویر لیک ہونے کے بعد نتاشہ نے چپ کا روزہ توڑ دیا، وہاں کیا کرنے گئی تھیں اور کرکٹر کیساتھ کیا تعلق ہے؟ بالآخر سب کچھ بتا دیا 

کیا شیخ رشید نے جلسوں میں کھڑے ہو کر محترمہ بے نظیر بھٹو کی بے عزتی کی تھی تو نواز شریف نے ان کا ماتھا نہیں چوما تھا۔ کیا بینظیر بھٹو شہید کی بے حرمتی نہیں کی گئی تھی۔ کیا خواجہ آصف ایسے نہیں بولتے رہے ؟ عابد شیر علی نے تھوڑے دن پہلے کیا کچھ بولا ہے، وہ الفاظ آپ سنا بھی نہیں سکتے۔ رانا ثناءاللہ سمجھدار سیاستدان ہیں، بات یہ ہے کہ یہ پارٹی کا کلچر ہے، ہو سکتا ہے کہ میڈیا کے دباﺅ میں آ کر وہ معافی بھی مانگ لیں۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور /سندھ /کراچی


loading...