نوازشریف کی گنے کا رس پینے کی فرمائش ،مشین مستعار لانا پڑی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے چودھری منیر ہاﺅس میں گنے کا رس پینے کی فرمائش کردی، میزبان پہلے پریشان ہوگئے۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
روزنامہ 92 کے مطابق میزبانوں کو علم تھا کہ نواز شریف رس پئیں گے تو اپنے باورچی سے بنوائیں گے اور انہیں گنے کا رس نکالنے والی مشین گھر لانا پڑیگی،یہ ذ مہ داری ایک پرانے سکیورٹی ملازم کو دی گئی ، جس نے اسلام آباد میں گنے کا رس بیچنے والے محنت کش سے مشین مستعارلی اور ریڑھی سے اترواکر تازہ گنے کے ساتھ پنجاب پولیس کی گاڑی پر منیر ہائوس لایا۔اخبار کے مطابق نواز شریف نے ادرک ، لیموں اور کالی مرچ ڈال کر جی بھر کے گنے کا رس پیا اور محظوظ ہوئے۔
دریں اثناءاے پی پی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے ”جلسہ لاہور دا، مجمع پشور دا اور ایجنڈا کسے ہور دا“۔