امجد صابری کے اہلخانہ کا عمران خان کی حمایت کا اعلان
کراچی(ویب ڈیسک) مرحوم امجد صابری کے اہلخانہ نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صابری فیملی نے اعلان کیا ہے کہ انکی دلی وابستگی ایم کیو ایم کیساتھ ہے لیکن ووٹ عمران خان کو ہی دیں گے۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد صابری کے بھائی اور دیگر اہلخانہ عمران کی سیاست کے شیدائی ہو گئے ہیں۔