”امن کے فروغ میں میڈیا کا کردار “ پر سیمینار کا انعقاد

”امن کے فروغ میں میڈیا کا کردار “ پر سیمینار کا انعقاد
”امن کے فروغ میں میڈیا کا کردار “ پر سیمینار کا انعقاد

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیرئیر یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات ایم فل طلبہ کے زیر اہتمام ”امن کے فروغ میںمیڈیا کا کردار“سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد امن و امان کی صورتحال میں میڈیا کے کردار کو زیر بحث لانا تھا ۔

سیمینارسے اینکر پرسن حبیب اکرم ، ذولفقار راحت ، ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف ، ڈاکٹر اسلم ڈوگر ،ماہر تعلیم سہیل ریاض راجہ صاحب نے خطاب کیا .شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے ذولفقار راحت نے کہا کہ میڈیا پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے میڈیا کا کام صرف سنسنی پھیلانا نہیں ہے سپر پاورز نے میڈیا کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا .

اس موقع پر حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ نظریات کو کبھی ٹھونسا نہیں جا سکتا میڈیا نے صرف تقسیم نہیں بلکہ قوم کو متحد کرنے کے لیے بھی کردار ادا کیا.میڈیا نے ملائیت کو چیلنج کیا جو کہ ایک خاصہ مشکل کام تھا.ڈاکٹر اسلم ڈوگر صاحب نے بحثیت کورس فیسیلٹیٹر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طلباءنے بڑی محنت کے ساتھ سیمیناز کا انعقاد کیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں میڈیا کو سچ بولنے کی آذادی تھی لیکن بد قسمتی سے اس نے جھوٹ بولنے کو بھی آزادی میں شامل کر لیا.

سینئر اینکر پرسن نصراللہ ملک کا نے کہا کہ میڈیا امن میں اتنا ہی کردار ادا کر سکتا ہے جتنا ہم ، میں اور آپ کر سکتے ہیں کیونکہ میڈیا افراد پر مشتمل ہے اور افاد معاشرے سے ہی آتے ہیں .مسجد و منبر ،تعلیمی ادارے اور گھر بحثیت ادارہ بری طرح نا کام ہو چکا ہے جس دن ہم خود ٹھیک ہو گئے میڈیا تو کیا تمام ملکی ادارے ٹھیک ہو جائیں گے.

ڈاکٹر صغریٰ صدف کا کہنا تھا کہ ہمیں فیصلہ دینے والا نہیں بننا چاہیے ہر کسی کی رائے کا احترام ضروری ہےرائے تھوپنے کا عمل بگاڑ پیدا کرتا ہے مجھے نئی نسل سے بہت امیدیں ہیں برائی کو آگے بڑھانے سے روکنا چاہیے.سہیل ریاض راجہ کا کہنا تھا کہ یہ سیمینار ایک خواب تھا شعبی ابلاغیات کے طلبہ و طالبات پر بھاری ذمی داری عائد ہوتی ہے یہ زمانہ آپکا ہے کیونکہ آپ کا موبائل اور سوشل میڈیا آپ کے پاس ہے پیغام دینے والے بنیں .سیمینار میں شعبہ ابلاغیات کے جونیئر طلباءاور سپئیریئر میڈیا کلب کے ارکان کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں سے منسلک صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...