A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

”لسبیلہ ایگریکلچریونیورسٹی یکم مئی کو یوم مزدور کے حوالے سے بند لیکن یہ تمام لوگ اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے جیسے کہ۔۔۔ “ یونیورسٹی رجسٹرار کی طرف سے جاری اعلامیہ میں ایسی بات لکھ دی گئی کہ ہرپاکستانی حیران پریشان رہ جائے گا

مئی 01, 2018 | 13:42:PM

لسبلیلہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)لسبیلہ ایگریکلچریونیورسٹی کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پرایک ایسا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کو پڑھ کر آپ یقیناً بھرپورغصے کا اظہار کرینگے اور انتظامیہ کو کوسنے لگیں گے کہ آج جن لوگوں کو وجہ سے ہمیں چھٹی نصیب ہوئی وہی ہر صورت کام کیلئے یونیورسٹی آئینگے۔

تفصیلات کے مطابق 30 اپریل 2018 کو لسبیلہ ایگریکلچریونیورسٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھاجس میں کہا گیا کہ یونیورسٹی سے منسلک تمام افرادکو مطلع کیا جاتا ہے کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر لسبیلہ ایگریکلچریونیورسٹی مکمل طور پر بند رہے گی تاہم تمام شیڈول ڈیوٹی ملازمین پلمبرز، ڈرائیورز، سکیورٹی گارڈز، مالی ،جنریٹر اور ٹیوب ویل آپریٹرز اپنے شیڈول کے مطابق ڈیوٹی دیں گے انہیں کسی قسم کی کوئی چھٹی نہیں ہے ۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پر رجسٹرار کے دستخط بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں