پاکستان تحریک انصاف نے دبئی میں 22واں یوم تاسیس منایا
دبئی (طاہر منیر طاہر)25اپریل 1996کو معرض وجود میں آنے والی پاکستان تحریک انصاف 22کٹھن سالوں کا سفر طے آج ملک کی مظبوط اور مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔PTI اور اس کے چیئرمین عمران خا ن اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں کے ہیرو بن چکے ہیں اور ان کی امیدوں کا محور ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام دوبئی میں انعقاد پذیر ہونے والے 22 ویں یوم تاسیس میں کیا گیا جس میں حاجی میر حسن،امجد اقبال امجد،عبیداللہ آف ڈوئیاں، ڈاکٹر عمران اور علیم شاہ نے خطاب کے دوران کیا۔ پی ٹی آئی کی اس تقریب میں چوہدری نوید ارشد، عاشق نواز، رزاق کنیال، عاطف رشید،یاسین بوکن،ملک مزمل،غلام رسول وٹو،حسن شاہ،چوہدری زبیر اللہ، ہمیش بطانی، سردار خان، اعجاز خان، وقاراحمد، راجہ ظفر، رئیس علی،اکرام اللہ، وجاہت خان ملک عابد، صبیحہ اور دیگر خواتین نے بھی شرکت کی۔
ْPTIکے 22 ویں یوم تاسیس کے موقع پر PTI متحدہ عرب امارات کے متحرک راہنما امجد اقبال امجد کو متفقہ رائے سے پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کا چیف آرگنائزرمنتخب کیا گیا ہے جس پر انہیں تقریب میں موجود تمام لوگوں نے مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بہترین اور مثالی کارکردگی کی بنیاد پر اوورسیز پاکستانیز کے ایڈمنسٹرٹیر سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ کے لیے بھی حاجی میرحسن کو بطور صدر پی ٹی آئی یواے ای نامزد کیا جائے۔ PTI کے کارکنوں نے کہا کہ حاجی میر حسن کی سابقہ کارکردگی مثالی اور بہترین رہی ہے لہذا آنے والے انتخابات 2018 سے قبل ہی حاجی میر حسن کو بطور صدر پی ٹی آئی یو اے ای نامزد کرنے کی منظوری بھیجی جائے تاکہ PTI یو اے ای کے کارکن بہتر انداز میں الیکشن مہم چلا سکیں۔
اس موقع پر PTI کے کارکنوں اور مقررین نے کہا کہ PTI بر سر اقتدار آکر ملک سے کرپشن اور کرپٹ عناصر کا خاتمہ کرے گی۔ پاکستانی عوام کرپشن اور کرپٹ عناصر سے بے حد تنگ ہیں اور ان سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ PTI اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں یکساں مقبول ہے۔ PTI کا ووٹ بنک دن بدن بڑھ رہا ہے تاہم پارٹی کے لئے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔PTI یو اے ای نے اپنے قائد عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔