رانا ثنا اللہ اور طلال چودھری کے بیانات کی مذمت کرتاہوں، ترجمان پنجاب حکومت

رانا ثنا اللہ اور طلال چودھری کے بیانات کی مذمت کرتاہوں، ترجمان پنجاب حکومت
رانا ثنا اللہ اور طلال چودھری کے بیانات کی مذمت کرتاہوں، ترجمان پنجاب حکومت

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے کہا ہے کہ وہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے خواتین سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہیں،وزیر قانون کو ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔

نجی ٹی وی چینل سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ طلال چودھری نے بھی جوذاتی حیثیت میں کہااس کی بھی مذمت کرتا ہوں،ان کا کہناتھا کہ ہمیں ایسی روایت نہیں ڈالنی چاہیے جس میں ایسی زبان استعمال کی جائے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین بارے نازیبا استعمال کئے تھے جس کی میڈیا اور عوامی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...