پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ شہنازلغاری مسلم لیگ (ق )میں شامل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ شہنازلغاری نے مسلم لیگ (ق )میں شمولیتاختیار کر لی ہے۔
نجی چینل کے مطابق پائلٹ شہنازلغاری اورسول سوسائٹی کی خواتین نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور (ق) لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران شہنازلغاری نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر پرویزالہٰی نے کہا کہ صنعتی اور زرعی مزدورہماری پالیسیوں باعث خوشحال ہو رہے تھے۔انہوں نے کہا ق لیگ نے ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔شجاعت حسین نے کہا کہ محنت کشوں کیلیے(ق )لیگ نے ایسے کام کیے جوپاکستان میں پہلے نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر شہناز لغاری دنیا کی پہلی باحجاب پائلٹ ہیں۔ یہ پاکستان سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے اب تک اپنی پروازیں مکمل حجاب میں اڑائی ہیں۔ ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔ اس کے علاوہ یہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں ترقی کےلیے کام کر رہی ہیں اور اب تک پاکستان میں بہت سے تعلیمی ادارے اور سلائی سنٹر کھول چکی ہیں تا کہ عورتوں کو مفت تعلیم دی جا سکے۔