لیبر کنٹریکٹ مزدوروں کو تقسیم کرنے کیلیے ضیاءالحق کا تحفہ ہے ، رضا ربانی

لیبر کنٹریکٹ مزدوروں کو تقسیم کرنے کیلیے ضیاءالحق کا تحفہ ہے ، رضا ربانی
لیبر کنٹریکٹ مزدوروں کو تقسیم کرنے کیلیے ضیاءالحق کا تحفہ ہے ، رضا ربانی

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ کنٹریکٹ لیبر ضیاءالحق کا تحفہ ہیں،مزدوروں کو تقسیم کرنے کیلیے کنٹریکٹ لیبر کی اصطلاح سامنے لائی گئی۔

وزیراعلیٰ ہاو¿س میں تقریب سے خطاب کے دوران رضا ربانی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کانام ہٹاکر اسلام آباد ایئرپورٹ کے افتتاح کی مذمت کرتے ہیں۔سول ایوی ایشن کے کچھ بابووں کو بےنظیر بھٹو کا نام پسند نہیں تھا۔پاکستان ابھی تک اپنی سمت اورشناخت کا تعین نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی کی نجکاری میں پیپلز پارٹی نے مخالفت کی تھی،کے الیکڑک کی نجکاری کاتجربہ ناکام ہوا۔قائداعظم نے پاکستان کےلیے پروگریسو ریاست کا تصوردیا تھا۔قیام پاکستان کے وقت مزدور تحاریک کا تعلق بائیں بازو سے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ لیبر ضیاءالحق کا تحفہ ہیں،مزدوروں کو تقسیم کرنے کیلیے کنٹریکٹ لیبر کی اصطلاح سامنے لائی گئی۔

رضا ربانی نے کہا کہ وفاق کی سطح پر یکسوئی سے ہی مزدوروں کو حقوق مل سکیں گے،مزدور حقوق کیلیے سیاسی جماعتوں کو مشترکہ ایجنڈے پرمتفق ہونا ہوگا۔سیاسی جماعتیں بھی کوآپریٹ بنتی جا رہی ہیں،ایوان میں مزدوروں کے اپنے نمایندے ہونے چاہییں۔انہوں نے مزید کہا کہ نجکاری پوری دنیا میں ناکام ہوچکی ہے،دو وفاقی اداروں کی لڑائی کا خمیازہ کراچی والوں نے لوڈشیڈنگ کی صورت میں بھگتا۔

مزید : قومی


loading...