خواتین سے متعلق ریمارکس:تحریک انصاف کا رانا ثنا اللہ کیخلاف خاتون محتسب سے رجوع کرنے کا فیصلہ

خواتین سے متعلق ریمارکس:تحریک انصاف کا رانا ثنا اللہ کیخلاف خاتون محتسب سے ...
خواتین سے متعلق ریمارکس:تحریک انصاف کا رانا ثنا اللہ کیخلاف خاتون محتسب سے رجوع کرنے کا فیصلہ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے خواتین سے متعلق ریمارکس پر صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ کےخلاف خاتون محتسب سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر قانون نے مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے میںپارٹی ترانوں پررقص پر خواتین بارے نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے جس کی سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر سخت مذمت کی جا رہی ہے۔

تحریک انصاف نے خواتین سے متعلق ریمارکس پر صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ کےخلاف خاتون محتسب سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا،پی ٹی آئی کی خواتین راناثنااللہ کےخلاف خاتون محتسب میں شکایت درج کرائیں گی،پارٹی قیادت نے بھی وزیر قانون کیخلاف احتجاج اورمحتسب سے رجو ع کرنے کی ہدایت کردی،پی ٹی آئی رہنماسارہ احمدخاتون محتسب کے پاس شکایت درج کرائیں گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...