انور علی نے پاکستان کپ میں نئی تاریخ رقم کر دی، کتنی گیندوں پر 50 رنز بنائے؟ جان کر آفریدی بھی کہہ اٹھیں گے ”انور، اینج نہ کر“

انور علی نے پاکستان کپ میں نئی تاریخ رقم کر دی، کتنی گیندوں پر 50 رنز بنائے؟ ...
انور علی نے پاکستان کپ میں نئی تاریخ رقم کر دی، کتنی گیندوں پر 50 رنز بنائے؟ جان کر آفریدی بھی کہہ اٹھیں گے ”انور، اینج نہ کر“

  


فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی آل راﺅنڈر انور علی نے پاکستان کپ میں خیبرپختونخواہ کیخلاف میچ میں انتہائی عمدہ اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر 58 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو ناممکن جیت دلوا کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”عمران خان نے ریحام کے بارے میں یہ بات کہی تو۔۔۔“ معروف اینکر نے عمران خان کا انٹرویو کیا تو انہوں نے ریحام خان کے بارے میں ایسی کیا بات کہی جسے کاٹ دینے کا کہتے رہے اور اس کی وجہ کیا بتائی؟ جان کر ریحام خان بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گی 

فیصل آباد سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 372 رنز بنائے۔ خیبرپختونخواہ کی جانب سے خرم منظور نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 16 چوکوں کی مدد سے 111 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں شان مسعود نے 50، اسرال اللہ نے 40، محمد حفیظ نے 32، عمر اکمل نے 11، حماد اعظم نے 44، حسن خان نے 51 اور محمد رضوان نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

بلوچستان کی جانب سے محمد نواز سب سے کامیاب باﺅلر ر ہے جنہوں نے 72 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور عمر گل نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سہیل تنویر، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عرفان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نئیں بولدی۔۔۔“ میشاءشفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر ایسا کام کر دیا کہ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہو گیا، جان کر علی ظفر ’مسکرا‘ اٹھیں گے 

بلوچستان کی ٹیم نے پہاڑ جیسا ہدف 5 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا جس میں انور علی کی کارکردگی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے انتہائی جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 58 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں بسم اللہ خان نے 10، رضوان حسین نے 67، احمد شہزاد نے 72، محمد نواز نے 12، رمیز راجہ نے 64، سہیل تنویر نے 18 اور خوش دل شاہ نے 64 رنز بنائے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل


loading...