2017-18 کے دوران وزیراعظم آفس کیلئے 90 افراد بھرتی کیے گئے ، اس کے بعد ملازمین کی مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟ یہ تو کسی پاکستانی نے سوچا بھی نہ تھا کہ۔۔۔

2017-18 کے دوران وزیراعظم آفس کیلئے 90 افراد بھرتی کیے گئے ، اس کے بعد ملازمین کی ...
2017-18 کے دوران وزیراعظم آفس کیلئے 90 افراد بھرتی کیے گئے ، اس کے بعد ملازمین کی مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟ یہ تو کسی پاکستانی نے سوچا بھی نہ تھا کہ۔۔۔

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مالی سال 2017-18میں وزیراعظم کے دفتر کے لیے 90ملازمین کو بھرتی کیا گیا جس کے بعد وہاں کام کرنے والے ملازمین کی کل تعداد 833ہو گئی جن میں سے 801ریگولر جبکہ 32ملازمین کنٹریکٹ پرہیں ۔مقامی اخبارکی رپورٹ کے مطابق جولائی میں شروع ہونے والے نئے مالی سال تک وزیراعظم آفس کے ملازمین کی تعداد 840تک پہنچ جائے گی جن میں سے 807ریگولر جبکہ 33ملازمین کنٹریکٹ پر ہونگے ،وزیراعظم آفس دو حصوں پر مشتمل ہے جن میں سے ایک پبلک اور دوسرا انٹرنل معاملات سرانجام دیتا ہے ۔نئے مالی سال کے بجٹ دستا ویزات کے مطابق وزیراعظم ہاوس کے انٹر نل سیکشن میں 546ملازمین ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جن میں سے 528مرد اور 18خواتین شامل ہیں ۔ان میں سے 503ملازمین گریڈ 1سے 15تک ،41ملازمین گریڈ 16سے 19تک جبکہ دو ملازمین گریڈ 20سے اوپر ہیں ۔انٹرنل سیکشن میں کنٹریکٹ ملازمین نہیں ہیں ۔

مزید : قومی


loading...