”یہ ہے میرا نیا بوائے فرینڈ!!!“ نرگس فخری نے بالآخر اعلان کر دیا، لڑکا کون ہے اور کس ملک سے تعلق رکھتا ہے؟ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

”یہ ہے میرا نیا بوائے فرینڈ!!!“ نرگس فخری نے بالآخر اعلان کر دیا، لڑکا کون ہے ...
”یہ ہے میرا نیا بوائے فرینڈ!!!“ نرگس فخری نے بالآخر اعلان کر دیا، لڑکا کون ہے اور کس ملک سے تعلق رکھتا ہے؟ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ نرگس فخری اور اودے چوپڑا کے درمیان معاشقے کی افواہیں سرگرم تھیں اور گزشتہ چند سالوں میں دونوں کے علیحدہ ہونے کے بعد پھر سے اکٹھے ہونے اور حتیٰ کے شادی کر لینے تک کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نئیں بولدی۔۔۔“ میشاءشفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر ایسا کام کر دیا کہ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہو گیا، جان کر علی ظفر ’مسکرا‘ اٹھیں گے 

2011ءمیں رنبیر کپور کیساتھ فلم راک سٹار سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی نرگس فخری نے اب ایسا اعلان کردیا ہے کہ یہ تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ نرگس فخری نے تصدیق کی ہے کہ ہالی ووڈ میوزک پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ’میٹ الونزو‘ کیساتھ ان کا معاشقہ چل رہا ہے۔

یہ دونوں اکتوبر 2017ءسے ایک ساتھ ہیں اور لاس اینجلس میں رہائش پذیر تھے۔ پیر کے روز انہوں نے اپنی ہتھیلی پر بنے نئے ٹیٹو کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں "MN" لکھا ہے ۔ دونوں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نرگس فخری یہ ٹیٹو بنوانے سے پہلے کافی نروس تھیں لیکن میٹ نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”عمران خان نے ریحام کے بارے میں یہ بات کہی تو۔۔۔“ معروف اینکر نے عمران خان کا انٹرویو کیا تو انہوں نے ریحام خان کے بارے میں ایسی کیا بات کہی جسے کاٹ دینے کا کہتے رہے اور اس کی وجہ کیا بتائی؟ جان کر ریحام خان بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گی 

ٹیٹو بنوانے کے بعد دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے باہر نکلے اور بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک اور اہم فیصلہ لے لیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح


loading...