ریسلر راک،جان سینا ایک دفعہ پھر حریف بننے کیلیے تیار مگر وہ کشتی کا اکھاڑا نہیں بلکہ ۔۔جان کر سب خوش ہو جائیں گے

ریسلر راک،جان سینا ایک دفعہ پھر حریف بننے کیلیے تیار مگر وہ کشتی کا اکھاڑا ...
ریسلر راک،جان سینا ایک دفعہ پھر حریف بننے کیلیے تیار مگر وہ کشتی کا اکھاڑا نہیں بلکہ ۔۔جان کر سب خوش ہو جائیں گے

  


لاس اینجلس(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریسلر راک اور جان سینا ایک دفعہ پھر حریف بننے جا رہے ہیں لیکن اس دفعہ وہ ریسلنگ کے میدان میں کشتی نہیں کھیلیں گے بلکہ دونوں ایک ہی فلم کیلیے اکٹھے کام کریں گے۔

سی بی ایس ایس اسپورٹس کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے دونوں لیجنڈز ہالی ووڈ کی آنے والی فلم کو کامیاب بنانے کیلیے اکٹھے کام کریں گے۔

راک نے اپنے انسٹا گرام پر پوسٹ میں جان سینا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینا ”دا جانسن ہدایت کار“ کی آئندہ آنے والی والی فلم میں اہم کردار ادا کریں گے جس پر سیون بکس پروڈکشن ہاﺅس کام کر رہا ہے۔راک نے کہا کہ وہ سینا کے ساتھ کام کرنے کیلیے بہت زیادہ پر جوش ہیں ۔اپنے دوست کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

جیسا کہ اس سے پہلے آنے والی رپورٹس میں کہا جا رہا تھا کہ جانسن اس فلم میں مین کردار ادا کریں گے۔تا ہمانکی مصروفیت کے باعث انہیں پروڈیوسر کا کردار ادا کرنے پر پروڈکشن کےتمام ارکان نے متفقہ فیصلہ کیا ۔جان سینا نے پہلے بھی ہالی ووڈ کی فلموں میں اپنے کردار کی دولت انہیں کامیاب کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں ریسلر ایک سابقہ جاسوس کا کردار ادا کریں گے۔

جان سینا نے راک کےکی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ٹویٹر پر پیغام جارے کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ناقابل یقین موقع پر عاجز اور شکر گزار ہوں ،سخت محنت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ریسلر جان سینا نے ”فاسٹ اینڈ فیوریس “ سلسلے کی فلم کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اداکار ” ڈیوین جانسن “کے ساتھ کام کرنا بے حد پسند ہے اگر مجھے فلم کی پیشکش کی گئی تو میں ضرور اس موقع کا فائدہ اٹھاو¿ں گا اور یہ میرے لئے ایک خواب ہو گا۔ خیال رہے کہ اداکار جان سینا فلم ”بمبل بی:دا مووی“ میں دکھائی دیں گے جو رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : تفریح


loading...