نواز شریف سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، آصف زرداری

نواز شریف سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، آصف زرداری
نواز شریف سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، آصف زرداری

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی بیان جاری نہیں کیا، اس حوالے سے پارٹی رہنماﺅں نے تردیدی بیان جاری کردیا تھا۔

نجی چینل کے ساتھ انٹرویو میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دئیے گئے بیان پر آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف کو کوئی بیان دینا ہے تو دیں، یہ بہانہ نہ بنائیں کہ وہ میرے بیان کا جواب دے رہے ہیں۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ان کی کسی صحافی سے کوئی بات نہیں ہوئی اور نا ہی انہوں نے نواز شریف سے متعلق کوئی بیان دیا ہے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نےکہا کہ کل ہی تردید جاری کردی تھی کہ آصف زرداری نے ایساکوئی بیان نہیں دیا، یہ باتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ میاں صاحب اسٹیبلشمنٹ کا سہارا لیکر پیپلز پارٹی کےخلاف مہرہ بنےہیں۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کےخلاف سازش کے بینی فشری نوازشریف ہی رہے ہیں، نواز شریف نےایساکوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے پارلیمنٹ اور سیاسی قوتیں مضبوط ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بینظیرکی شہادت سےپہلے انتخابات کا بائیکاٹ کیا لیکن بینظیر نے انھیں انتخابات لڑنے کے لیے قائل کیا، پیپلز پارٹی کا جمہوریت کے لیے ایک کردار رہا ہے، نواز شریف کے منہ سے یہ باتیں اچھی نہیں لگتیں۔

مزید : قومی


loading...