آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟ جان کر آپ ...
آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ہے جس کے مطابق پاکستان کے 2 پوائنٹس کم ہوئے ہیں تاہم اس کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے یہ اشتہار دیکھ کر اتنی شرم آئی کہ۔۔۔“ دودھ کے اشتہار میں لڑکی نے گائے کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، پاکستان میں ٹی وی پر اشتہار چلا تو پاکستانی برہم ہو گئے، دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا 

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ٹاپ 10 ٹیموں کے پوائنٹس میں کمی بیشی ہوئی ہے تاہم ان کی پوزیشنز پرانی جگہ پر ہی برقرار ہیں جبکہ بھارت کی ٹیم نے4 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے 5 پوائنٹس کم ہوئے ہیں لیکن یہ دوسرے نمبر پر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور پاکستان 2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بدستور ساتویں پوزیشن پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ ہے میرا نیا بوائے فرینڈ!!!“ نرگس فخری نے بالآخر اعلان کر دیا، لڑکا کون ہے اور کس ملک سے تعلق رکھتا ہے؟ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی 

ٹیسٹ رینکنگ میں بنگلہ دیش کی آٹھویں پوزیشن ہے جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم نویں پوزیشن پر موجود ہے اور زمبابوے کا دسواں نمبر ہے۔ واضح رہے کہ آئر لینڈ کی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں پاکستان کے خلاف میں کھیلے گی جبکہ افغانستان کا طویل فارمیٹ میں پہلا مقابلہ نمبر ون بھارت سے 14 سے 18 جون تک بنگلور میں ہو گا۔

مزید : کھیل


loading...