ا سرائیل کی خفیہ ایجنسی موسادکے لیے جاسوسی کے الزام میں 2  عرب باشندے گرفتار: عرب میڈیا

ا سرائیل کی خفیہ ایجنسی موسادکے لیے جاسوسی کے الزام میں 2  عرب باشندے گرفتار: ...
ا سرائیل کی خفیہ ایجنسی موسادکے لیے جاسوسی کے الزام میں 2  عرب باشندے گرفتار: عرب میڈیا

  


جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی خصوصی عدالت نے ا سرائیل کی خفیہ ایجنسی موسادکے لیے جاسوسی کے الزام میں 2  عرب باشندوں کو گرفتارکر کے ٹرائل کا آغاز کردیا ہے ۔

عرب میڈیا  کے مطابق سعودی دارالحکومت  ریاض کی خصوصی کریمنل کورٹ میں  کیس کی سماعت کے آغاز پراستغاثہ نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ دونوں ملزمان کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائے تاکہ کسی بھی شخص کو غیر ملکی ایجنسیوں کے ہاتھوں جاسوسی کا آلہ کار بننے سے روکا جاسکے۔اس کے علاوہ استغاثہ نے عدالت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ملزمان کے موبائل فونز اور دیگر اشیا کو قبضے میں لیا جائے جبکہ ٹرائل کے اختتام پر انہیں سعودی عرب سے ملک بدر کردیا جائے۔ گرفتار ملزمان پر الزام ہے کہ یہ دونوں افراد اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ رابطے میں تھے جبکہ سعودی عرب میں خفیہ معلومات حاصل کرنے کے لیے داخل ہوئے تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف یہ بھی الزام ہے کہ انہیں داعش کی حمایت حاصل ہے، اور سعودی عرب میں دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کر رہے تھے۔مذکورہ ملزمان کو سعودی حکومت نے خود کا دفاع کرنے کے لیے ایک وکیل رکھنے کی اجازت بھی دی ہے، تاہم وکیل رکھنے کی حیثیت نہ ہونے کی صورت میں سعودی وزارتِ انصاف انہیں وکیل کی خدمات دلوا کر دے گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ملزمان رواں برس ہونے والے حج کے دوران دہشت گرد حملے کرنے کی سازش اور تیاری میں مصروف تھے ، موصول دستاویزات کے مطابق دونوں افراد ایک عرب ملک کے پاسپورٹ پر سعودی عرب میں داخل ہوئے جن کا مقصد دوران حج تخریب کاری کی کارروائی کرنا تھا۔

مزید : عرب دنیا


loading...