موجودہ معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں ،ایران کے ساتھ حقیقی جوہرے معاہدے کے لئے مذاکرات ہو سکتے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

موجودہ معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں ،ایران کے ساتھ حقیقی جوہرے معاہدے کے لئے ...
موجودہ معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں ،ایران کے ساتھ حقیقی جوہرے معاہدے کے لئے مذاکرات ہو سکتے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

  


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ایران جوہری ہتھیار اَپ گریڈ کر رہا ہے ،ایران کے ساتھ حقیقی جوہرے معاہدے کے لئے مذاکرات ہو سکتے ہیں تاہم وہ 12مئی سے قبل ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجریا کے صدر محمد بخاری کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اپنے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر کام کررہا ہے، اس کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، وہ 12 مئی سے قبل ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر ٹھوس گفتگو کرنا چاہتا ہے جبکہ موجودہ معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔دوسری طرف ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی صالحی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انہیں کسی خیر کی توقع نہیں ہے ،وہ جلد ہی ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کر دیں گے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران خفیہ طورپر جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے تاہم ایران نے نیتن یاھو کیالزامات کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا تھاکہ تہران کا کوئی خفیہ جوہری منصوبہ نہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...