رانا ثناء اللہ فوری اپنے بیان پر خواتین سے معافی مانگیں ،تحریک انصاف کی خواتین رہنما صوبائی وزیر قانون کے بیان پر پھٹ پڑیں

 رانا ثناء اللہ فوری اپنے بیان پر خواتین سے معافی مانگیں ،تحریک انصاف کی ...
 رانا ثناء اللہ فوری اپنے بیان پر خواتین سے معافی مانگیں ،تحریک انصاف کی خواتین رہنما صوبائی وزیر قانون کے بیان پر پھٹ پڑیں

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک  انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد، عندلیب عباس ، ایم پی ایز شنیلاورت ، سعدیہ سہیل اور نوشین حامد معراج نے پی ٹی آئی خواتین کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کے نازیبا الفاظ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ رانا ثناء اللہ نے خواتین کی توہین کی ہے، پی ٹی آئی کی خواتین اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہیں اور مطالبہ کرتی ہیں کہ رانا ثناء اللہ فوری اپنے بیان پر خواتین سے معافی مانگیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ  کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی ماں ِ، بہن کے بارے میں گھٹیا زبان استعمال کر نے سے پہلے رانا ثناء اللہ اپنے گربیان میں جھانک لیتے کہ وہ خود ٹی وی پر اقرار کر چکے ہیں کہ کون اچھا ڈانس ، اور اچھے ٹھمکے لگاتی ہے ، (ن) لیگ میں گھٹیا اور بازاری لوگوں کی منڈی لگی ہوئی ہے ، پی ٹی آئی کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت سے نواز شریف ، رانا ثناء اللہ اور طلال چوہدری پاگل پن کا شکار ہو چکے ہیں۔پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ  رانا ثناء اللہ نے تما م سیاسی خواتین کو گالی دی ہے، ایسے شیطان صفت شخص کو جیل میں ڈال دینا چاہیے ، لیگی خواتین کو بھی خیال کر نا چاہیے کہ وہ اس کا بائیکاٹ کریں ، خواتین کسی بھی پارٹی سے ہوں وہ قابل عزت اور قابل احترم ہیں ، راناثناء کا بے ہودہ گفتگو میں کوئی ثانی نہیں،نواز شریف اورمریم نواز کی راناثناء اللہ کے بیان پر مجرمانہ خاموشی شرم ناک ہے ۔واضح رہے کہ مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے انتہائی شرمناک بیان دیتے ہوئے  کہا تھا کہ ’’تحریک انصاف کے جلسے میں شریک خواتین گریلو نہیں تھیں ،ناچ گانا بتا رہا تھا کہ وہ کہاں سے آئی ہیں ‘‘۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...