جن لوگوں نے ابھی تک یہ کام نہیں کیا انہیں سخت سزائیں دی جائیں گی,سعودی حکومت نے شہریوں کو خبر دار کردیا

جن لوگوں نے ابھی تک یہ کام نہیں کیا انہیں سخت سزائیں دی جائیں گی,سعودی حکومت ...
جن لوگوں نے ابھی تک یہ کام نہیں کیا انہیں سخت سزائیں دی جائیں گی,سعودی حکومت نے شہریوں کو خبر دار کردیا

  


جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزارت آباد کاری نے وزارت انصاف، وزارت بلدیات و دیہی امور کو خطوط لکھ کر درخواست کی ہے کہ ایسے خالی پلاٹس کا از خود اندراج کرلیا جائے جن کے مالکان نے فیس سے بچنے کیلئے اب تک اندراج نہیں کرایا۔

وزارت آباد کاری کے ایک عہدیدار عبدالحمید الحماد نے واضح کیا کہ جن لوگوں نے ابھی تک اپنے خالی پلاٹس کا اندراج نہیں کرایا انہیں سخت سزائیں دی جائیں گی۔ ان لوگوں نے خالی پلاٹس فیس سسٹم کی توہین کی ہے۔ اسکا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑیگا۔

ان سے ابتدائی 2سالوں کی فیس لی جائیگی۔ ان پر 2.5فیصد زمین کی قیمت کے مساوی جرمانہ لگایا جائیگا۔ اگر پلاٹ کی قیمت باآسانی معلوم نہیں ہوگی تو اسکی انتہائی قیمت متعین کرکے ہی 2.5فیصد جرمانہ مقرر ہوگا۔

مزید : عرب دنیا


loading...