عمران خان عائشہ گلالئی کے مطالبے پر بلیک بیری فون دے دیں، تو معذرت کرنے کو تیار ہوں، رانا ثناء اللہ

عمران خان عائشہ گلالئی کے مطالبے پر بلیک بیری فون دے دیں، تو معذرت کرنے کو ...
عمران خان عائشہ گلالئی کے مطالبے پر بلیک بیری فون دے دیں، تو معذرت کرنے کو تیار ہوں، رانا ثناء اللہ

  


فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگنے کے حوالے سے کہا کہ عمران خان عائشہ گلالئی کے مطالبے پر بلیک بیری فون دے دیں، تو معذرت کرنے کو تیار ہوں۔

ایک ویڈیو بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وہ کل کے بیان پر تنقید کرنے والے احباب کی عزت کرتے ہیں لیکن انہوں صرف 2011 اور 2018 کے جلسوں کا موازنہ کیا تھا، کسی مخصوص خاتون یا مرد ورکر ز کو نشانہ نہیں بنایا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس معاملے کو ایشو بنا رہی ہے لیکن پہلے وہ خود اپنے گریبان میں جھانکیں کہ عائشہ گلالئی کا کیا حشر کیا، عمران خان انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے لیے میسیج بھیجتے رہے۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ اگر عمران خان عائشہ گلالئی کے مطالبے پر بلیک بیری فون دے دیں، تو وہ معذرت کرنے کو تیار ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے رانا ثناء اللہ کے خواتین سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ نہ تو مریم نواز نے اس بیان کی مذمت کی، نہ ہی رانا ثناءکو شوکاز نوٹس دیا لہٰذا شہباز شریف نے 48 گھنٹے میں معافی نہ مانگی تو خواتین کراچی میں گورنر ہاو¿س کا گھیراو¿ کریں گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...