شب برات کے وہ وظائف جن کو پڑھنے والوں کے دل کی مرادیں پوری ہوجائیں گی 

شب برات کے وہ وظائف جن کو پڑھنے والوں کے دل کی مرادیں پوری ہوجائیں گی 
شب برات کے وہ وظائف جن کو پڑھنے والوں کے دل کی مرادیں پوری ہوجائیں گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماہ رمضان کے علاوہ اسلام میں ماہ شعبان کے روزوں کی فضیلت اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ شعبان کا مہینہ عبادت اور نجات کا مہینہ ہے ۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہِ شعبان میں رمضان کے علاوہ باقی تمام مہینوں سے بڑھ کر عبادت کرتے تھے۔ لہذا شب برات دوسری راتوں کی نسبت عبادت کی زیادہ مستحق ہے۔
حضرت عبداللہ بن عمرؓفرماتے ہیں کہ’’پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں کی جاتیں: جمعہ کی رات، رجب کی پہلی رات، شعبان کی پندرھویں رات، دونوں عیدوں کی راتیں۔‘‘
علامہ ابنِ تیمیہؒ نے شب برات میں عبادت اور قیام پر لکھا ہے کہ ’’ جب کوئی بھی انسان نصف شعبان کی رات کو اکیلا یا جماعت کے ساتھ نماز پڑھے جیسا کہ سلف میں سے بہت سارے گروہ اس کا اہتمام کرتے تھے تو یہ بہت خوب ہے۔‘‘
شب برات ایسی مبارک رات ہے جب اللہ عزوجل آسمان دنیا پر جلو افروز ہوتے ہیں اور اس رات زندگی اور موت اور نجات و مغفرت کے فیصلے ہوتے ہیں ۔اس رات اجتماعی طور پر خشوع و خضوع سے گھروں اور مساجد میں عبادت کرنی چاہئے ۔گھر میں برکت کے لئے اہل خانہ کو چاہئے کہ وہ بچوں کو ایک ساتھ بیٹھا کر تسبیحات کریں اور نوافل ادا کریں ۔میرے بزرگوں کا فرمان ہے کہ جو بندہ رزق ،روحانیت،بندش آلام و سحر ،ترقی روزگار،شادی بیاہ میں تاخیر سمیت ایسے مسائل سے دوچار ہوتو اسے صدق دل سے معافی مانگنی چاہئے ،آیت کریمہ اور تیسرے کلمہ کے علاوہ سورہ فاتحہ ،سورہ ملک ،سورہ یٰسین کی پڑھائی کا بطور خاص اہتما م کرے ۔نماز تہجد ادا کرنے کے بعد سربسجود ہوکر استغفراللہ بکثرت پڑھے ۔دست دعا اٹھا کر آنسووں سے تطہیر قلب کرے اور امید رکھے کہ اس رات اللہ کریم اس پر اپنی رحمت کا نزول فرمائیں گے۔دل کی مرادیں پوری ہوں گی( پیر ابو نعمان رضوی سیفی )

مزید :

روشن کرنیں -