پارٹی رہنما اور کارکن صبر و تحمل اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ، رانا ثناء اللہ کے بیان پر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خوا ہ ہوں :شہباز شریف

پارٹی رہنما اور کارکن صبر و تحمل اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ، رانا ...
پارٹی رہنما اور کارکن صبر و تحمل اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ، رانا ثناء اللہ کے بیان پر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خوا ہ ہوں :شہباز شریف

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات کارکردگی کی بنیادپر ہوں گے اورووٹر کارکردگی پر ہی ووٹ ڈالے گا ، اس ضمن میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، حقائق کو حقائق کے طو رپر سامنے لایا جانا چاہیے اسی میں پاکستان کا فائدہ ہے، بے بنیاد الزامات پاکستان کے مفاد میں نہیں،رانا ثناء اللہ کے بیان پر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خوا ہ ہوں،پارٹی رہنما اور کارکن شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

تفصیلات کے مطابق ’’کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز ‘‘کے وفد  سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ قوم الیکشن کی طرف جا رہی ہے ،امید ہے کہ فری اور فیئر الیکشن ہوں گے،اسی میں جمہوریت اور پاکستان کی بقا ہے ،عام انتخابات کارکردگی کی بنیادپر ہوں گے اورووٹر کارکردگی پر ہی ووٹ ڈالے گا ،اس ضمن میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ حقائق کو حقائق کے طو رپر سامنے لایا جانا چاہیے اسی میں پاکستان کا فائدہ ہے،بے بنیاد الزامات پاکستان کے مفاد میں نہیں،الیکشن میں سب کو یکساں مواقع ملنے سے ہی پاکستان کا مستقبل تابناک ہوگا ، عمران خان کو کے پی کے میں 11نکات پر عملدرآمد کرنے کا شاندار موقع ملالیکن انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا، ہم نے پنجاب میں ہر شعبہ کی بہتری کے لئے شاندار اقدامات کئے ہیں، پاکستان 70برس سے ہچکولے لے رہا ہے اوراب اس وطن عزیز کو سب نے ملکر مشاورت کے ساتھ آگے لیکر جانا ہے ، گھبرانے کی قطعا ضرورت نہیں پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے،  پنجاب کے ساتھ دیگر صوبوں کی ترقی بھی ضروری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے 10برس کے دوران بے مثال اقدامات کئے گئے ہیں ، جنوبی پنجاب کی 31فیصد آبادی کے لئے 42فیصد ترقیاتی فنڈ ز رکھے گئے اور ہر پروگرام میں جنوبی پنجاب کا کوٹہ 10فیصد زائد رکھا گیا ہے ۔شہباز شریف نے  پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مخالف پارٹیوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صبر وتحمل اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں او رایسے الفاظ سے گریز کریں جن سے کسی کی دل شکنی ہو ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماؤں کے الفاظ سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں ۔

مزید : قومی


loading...