”میرا مقابلہ ایسی قوتوں سے ہے جو ۔۔۔“بھرے جلسے میں نواز شریف نے ایسی بات کہہ دی کہ اسٹیبلشمنٹ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی

”میرا مقابلہ ایسی قوتوں سے ہے جو ۔۔۔“بھرے جلسے میں نواز شریف نے ایسی بات کہہ ...
”میرا مقابلہ ایسی قوتوں سے ہے جو ۔۔۔“بھرے جلسے میں نواز شریف نے ایسی بات کہہ دی کہ اسٹیبلشمنٹ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی

  


ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ کا مقابلہ آصف زرداری یا عمران خان سے نہیں بلکہ کچھ ایسی قوتوں سے ہے جو نظر نہیں آتیں،ووٹ کوعزت دوکامطلب ہےجو70سال ہوتارہاوہ آیندہ 70سال نہ ہو،عمران خان پٹھو بن چکے ہیں ،زرداری، عمران اور عمران، زرداری کے سامنے نہیں آئے گا، یہ اندرون خانےملےہوئے ہیں عمران خان نے تیر پر نشان لگایا ،پی ٹی آئی کے ارکان نےسینیٹ الیکشن میں لائن لگا کر  تیر کو ووٹ دیا، لاڈلاصاحب! آپ کی دال نہیں گل رہی ،پہلے بھی فیل ہو اب بھی کچی فیل ہو،جاکر پشاور میں دیکھ لو کونسا نیا پاکستان بن رہا ہے؟پشاور ٹوٹا پھوٹا ہے باقی خیبرپختونخوا کا حال بھی برا ہے،ہمیں دولت نہیں چاہیے ، عزت ، خودمختاری اور توقیر زیادہ عزیز ہے،لاڈلے صاحب کی دال نہیں گل رہی وہ کچی فیل ہوگئے ہیں جب کہ یہ اچھے بھلے روشن پاکستان کو پھر پیچھے دھکیل رہے ہیں، جاکر پشاور میں دیکھ لو کونسا نیا پاکستان بن رہا ہے؟پشاور ٹوٹا پھوٹا ہے باقی خیبرپختونخوا کا حال بھی برا ہے اور اس سے پوچھو خیبرپختونخوا میں کونسی لوڈشیڈنگ ختم کی۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محمد نواز شریف کا اپنے مخالفین پر سخت تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے  کہنا تھا کہ میں آج پھر پوچھتا ہوں کہ مجھے کیوں نکالا گیا؟؟ کیوں؟؟؟کیا اس لیے نکالا مجھے کہ میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی،آپ نےدوبارہ نوازشریف کومنتخب کیاتووعدہ ہےساہیوال میں منی موٹروےبنائینگے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک سے دہشتگردی ختم کی، کراچی میں امن قائم کیا، پاکستان کو اِنہوں نے پیچھے دھکیلنے کیلیے پورازور لگادیا،اس سے پوچھو خیبرپختونخوا میں کونسی لوڈشیڈنگ ختم کی؟عمران خان بھی بک گیااس نےسوداکرلیا ہے. انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چند روز پہلے کہا تھا کہ یہ کمزور فیصلہ ہےنوازشریف کے خلاف ، جوعوام کی خدمت کرے,سی پیک لائےملک کوایٹمی قوت بنائےاس کیساتھ یہ سلوک کیاجانا چاہیے؟؟میں دومرتبہ پہلے بھی وزیراعظم رہا کیا میں نے کرپشن کی؟ ۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے قریب سےموٹروےکراچی جاتی ہے ،ساہیوال میں یونی ورسٹی اور میڈیکل کالج بن گیا،لوڈشیڈنگ پورے پاکستان میں مسلم لیگ ن نے ختم کی ،اس سے پوچھو خیبرپختونخوا میں کونسی لوڈشیڈنگ ختم کی؟جاکر پشاور میں دیکھ لو کونسا نیا پاکستان بن رہا ہے؟سی پیک پاکستان لائےوطن ترقی کی بلندیوں پرچلاگیا ،شرم کرو لوگوں کو کیوں بے وقوف سمجھتے ہو؟۔انہوں نے کہا کہ 70مرتبہ نیب کی عدالت میں پیش ہوچکے ہیں ،پاکستان کے وکیل کہہ چکے ہیں کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کمزور ہے، آج پھر پوچھتا ہوں کہ مجھے کیوں نکالا، میں دو مرتبہ پہلے بھی وزیراعظم رہا کیا میں نے کرپشن کی؟ کیا اس لیے نکالا مجھے کہ میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، جب کہ جو حاجیوں کا مال کھا گئے انہیں بھی کوئی پوچھنے والا ہے یا نہیں؟۔نواز شریف نے کہا کہ ووٹ کوعزت دوکا مطلب ہے جو 70 سال سے ہوتا رہا وہ آیندہ 70 سال نہ ہو جب کہ ہمیں دولت نہیں چاہیے، عزت، خود مختاری اور توقیر زیادہ عزیز ہے اور قوم کی عزت اور توقیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتا جب کہ آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کا مقابلہ کچھ ایسی قوتوں سے ہے جو نظرنہیں آتیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...