انتخابات 2018 میں عمران خان دور دور تک نظر نہیں آئیں گے،الیکشن میں فصلی بٹیروں کو نشان عبرت بنا نا ہے:مریم نواز شریف

انتخابات 2018 میں عمران خان دور دور تک نظر نہیں آئیں گے،الیکشن میں فصلی ...
انتخابات 2018 میں عمران خان دور دور تک نظر نہیں آئیں گے،الیکشن میں فصلی بٹیروں کو نشان عبرت بنا نا ہے:مریم نواز شریف

  


ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فصلی بٹیرے ہر الیکشن میں ادھر سے ادھر جاتے ہیں لیکن اس بار الیکشن میں ان کو عبرت کا نشان بنانا ہے،سازشی مہروں نے عوام کا ووٹ پیپلزپارٹی کے  آگے گروی رکھ دیا ہے، یہ دونوں ووٹ مانگنے آئیں تو زرداری عمران بھائی بھائی کے نعرے سے استقبال کرنا ہے،جو جھک گیا وہ اہل اور جو ڈٹ گیا وہ نا اہل، 2018 میں عمران دور دور تک نظر نہیں آئیں گے،پورے پاکستان سے لوگ اکٹھا کرکے لاہور لاتے ہیں کہ وہ ان کی بات سنیں لیکن لاہور کے لوگوں نے بات سننے سے انکار کردیا کیوں کہ وہ جان گئے ہیں کہ تمہاری حیثیت ایک مہرے سے زیادہ کچھ نہیں،پانی کی طرح کروڑوں روپیہ بہایا گیا اور لوگوں کو ٹکٹ کا لالچ دے کر بسیں بھروائی گئیں جس کے باوجود خالی بسیں مینار پاکستان آئیں کیوں کہ خیبر پختونخوا سے آئی بسیں بھری ہوتیں تو مینار پاکستان بھی بھرا ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زرداری کہتا ہے کہ عمران چوری چھپے میرے ساتھ مل گیا ہے، عمران خان کہتا ہے میرے ایم پی اے چور ہیں اور ایم پی اے کہتے ہیں کہ ہمارا لیڈر چور ہے،2018 کے الیکشن کے بعد عمران خان آپ کو دور دور تک نظر نہیں آئیں گے ، اوپر اللہ اور نیچے پاکستان کے عوام ہیں، اللہ اور عوام کی مدد سے الیکشن میں منہ توڑ جواب دینا ہے، 5 سال نواز شریف کی کردار کشی ہوتی رہی الزامات کا سامنا رہا لیکن انہوں نے صبر کا مظاہرہ کیا،نواز شریف جہاں جاتے ہیں وہاں کے لوگ موجود ہوتے ہیں اور انہیں ضرورت نہیں کہ لوگ بھر بھر کر لائے جائیں،

مزید : قومی


loading...