”سرفراز کو ٹھنڈ لگ گئی تو کیپنگ کون کرے گا۔۔۔؟“ رپورٹر سے انضمام الحق سے یہ سوال پوچھا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ وہاں موجود ہر فرد ہی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گیا، دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہیں رکے گی

”سرفراز کو ٹھنڈ لگ گئی تو کیپنگ کون کرے گا۔۔۔؟“ رپورٹر سے انضمام الحق سے یہ ...
”سرفراز کو ٹھنڈ لگ گئی تو کیپنگ کون کرے گا۔۔۔؟“ رپورٹر سے انضمام الحق سے یہ سوال پوچھا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ وہاں موجود ہر فرد ہی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گیا، دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہیں رکے گی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ سے پہلے پریکٹس میچ کھیلنے میں مصروف ہے اور مشکلات کا شکار ہے۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے ٹیم منتخب کی گئی تو فواد عالم کو سلیکٹ نہ کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اب ٹیم کے ساتھ بیک اپ وکٹ کیپر نہ بھیجنے پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں مگر چیف سلیکٹر انضمام الحق سے جب یہ سوال پوچھا گیا تو انہوں نے ایسا جواب دیا کہ وہاں موجود لوگوں کیلئے ہنسی پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔

صحافی نے انضمام الحق سے سوال کیا کہ ”پاکستانی ٹیم لمبے دورے پر ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ سائیڈ میچ میں بھی کپتان کو وکٹ کیپنگ کرنی پڑ رہی ہے۔ سکواڈ میں اس مرتبہ 15 کے بجائے 16 کھلاڑی بھیجے گئے ہیں لیکن ایک بھی بیک اپ وکٹ کیپر نہیں بھیجا گیا۔ اگر سرفراز کو ٹھنڈ لگ گئی یا وہ ان فٹ ہو گئے تو کیا ٹیم میں کوئی ایسا کھلاڑی ہے جو ہنگامی طور قر یہ ذمہ داری قبول کرلے۔“

انضمام الحق نے انتہائی پراعتماد طریقے سے برجستہ جواب دیا کہ ” انشاءاللہ کوشش کریں گے کہ سرفراز احمد کو ٹھنڈ نہ لگے۔“ ان کی جانب سے یہ جواب دینے کی دیر تھی کہ وہاں موجود صحافی اور دیگر افراد قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل


loading...