عمران خان نواز شریف کے اعصاب پر سوار ،پہلی بار احتساب ہو رہا اس لئے رونا بند نہیں ہو رہا :شفقت محمود

عمران خان نواز شریف کے اعصاب پر سوار ،پہلی بار احتساب ہو رہا اس لئے رونا بند ...
عمران خان نواز شریف کے اعصاب پر سوار ،پہلی بار احتساب ہو رہا اس لئے رونا بند نہیں ہو رہا :شفقت محمود

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)‏پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ مینار پاکستان لاہور میں ہونےوالے کامیاب ترین جلسے نے ن لیگ کی نیندیں اڑا دی ہیں اور اس کامیاب جلسے کے بعد عمران خان نواز شریف کے اعصاب پر سوار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں نواز شریف اور مریم نواز کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پہلی دفعہ احتساب ہورہا ہے اس لئے اب ان کا رونا بند نہیں ہو رہا،انہوں نے ہمیشہ  اپنی کرپشن کا دفاع کیالیکن آج تک یہ نہیں بتایاکہ لندن فلیٹس کس کے ہیں؟ ۔انہوں نے کہا کہآج پھر یہ  وعدے کر رہے ہیں کہ یہ کریں گے اور وہ کریں گے،لیکن  جنہوں نے 30 سال میں کچھ نہیں کیا اب کیا کریں گے؟۔انہوں نے کہا کہ  باپ بیٹی کی ساری تقریر عمران خان کے بارے میں تھی ،مینار پاکستان  لاہور کے کامیاب ترین جلسے کے بعد عمران خان ان کے اعصاب پر سوار ہو چکا ہے ، عوام اب ان کی چکنی چپڑی باتوں میں کسی صورت نہیں آئیں گے ۔

مزید : قومی


loading...