محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی، کیا وہ دوبارہ باﺅلنگ کر سکیں گے ؟ پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خبر آ گئی

محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی، کیا وہ دوبارہ باﺅلنگ کر سکیں ...
محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی، کیا وہ دوبارہ باﺅلنگ کر سکیں گے ؟ پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خبر آ گئی

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن کلیئر قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں باﺅلنگ کی اجازت دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے یہ اشتہار دیکھ کر اتنی شرم آئی کہ۔۔۔“ دودھ کے اشتہار میں لڑکی نے گائے کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، پاکستان میں ٹی وی پر اشتہار چلا تو پاکستانی برہم ہو گئے، دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا 

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد باﺅلنگ ایکشن آئی سی سی قوانین کے مطابق اور قانونی ہے لہٰذا وہ بین الاقوامی کرکٹ میں باﺅلنگ کر سکتے ہیں۔

محمد حفیظ نے 17 اپریل کو لف برگ یونیورسٹی میں نئے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا جس دوران ان کا باﺅلنگ ایکشن قانونی پایا گیا تاہم اگر انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں پرانے ایکشن سے باﺅلنگ کی تو میچ آفیشلز ان کی رپورٹ کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر پہلی پرواز کے آتے ہی جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ ہر پاکستانی ان کا ”دیوانہ“ ہو گیا، پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا 

امپائرز اور میچ ریفریز کو محمد حفیظ کے نئے باﺅلنگ ایکشن کی ویڈیوز اور تصاویر بھی دی جائیں گی تاکہ وہ نئے اور پرانے باﺅلنگ ایکشن میں فرق دیکھ سکیں۔

مزید : اہم خبریں /کھیل


loading...