اگر ہمیں اس کرنسی میں پیسے دو تو تیل 30فیصد ڈسکاﺅنٹ پر خرید سکتے ہو، بھارت کو بہت بڑی آفر آگئی

اگر ہمیں اس کرنسی میں پیسے دو تو تیل 30فیصد ڈسکاﺅنٹ پر خرید سکتے ہو، بھارت کو ...
اگر ہمیں اس کرنسی میں پیسے دو تو تیل 30فیصد ڈسکاﺅنٹ پر خرید سکتے ہو، بھارت کو بہت بڑی آفر آگئی

  


کراکس(نیوز ڈیسک) کرپٹو کرنسی، جیسا کہ بٹکوئن وغیرہ، کے بارے میں اب تک تو یہی سنا تھا کہ یہ فراڈئیوں اور جرائم پیشہ لوگوں کی پسندیدہ کرنسی ہے، لیکن وینزویلا کی حکومت نے تیل کی قیمت کرپٹو کرنسی میں وصول کرنے کا فیصلہ کر کے سب کو ہی حیران کر دیا ہے۔

’بزنس سٹینڈرڈ‘ کے مطابق وینز ویلا نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ اسے تیل کی خریداری پر 30فیصد ڈسکاﺅنٹ مل سکتا ہے اگر یہ ادائیگی کرپٹو کرنسی میں کرے۔تیل کی ادائیگی کرپٹو کرنسی میں کرنے کے معاملے پر بات چیت کے لئے وینز ویلا کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے گزشتہ ماہ بھار ت کا دورہ بھی کیا۔ وینز ویلا کی کرپٹو کرنسی کا نام پیٹرو (petro) ہے، جس کا اجراءرواں سال 20 فروری کے دن کیا گیا۔ یہ دنیا کی پہلی کرپٹو کرنسی ہے جسے کسی ریاست کی پشت پناہی حاصل ہے۔

یاد رہے کہ وینز ویلا کے پاس دنیا کے سب سے زیادہ تیل کے ذخائر ہیں جن کا اندازہ 300 ارب بیرل لگایاگیا ہے۔ اس ملک کے خراب سیاسی حالات نے معیشت کا بھی برا حال کر رکھا ہے اور تیل کے سب سے بڑے ذخائر ہونے کے باوجود یہ ملک کوڑی کوڑی کو محتاج ہو چکا ہے۔ تیل کے ذخائر میں وینزویلا کے بعد سعودی عرب کا نمبر ہے جس کے پاس تقریباً 266 ارب بیرل تیل ہے۔ دانشمندانہ پالیسی اختیار کر کے سعودی عرب اپنے تیل سے اربوں ڈالر کما رہا ہے لیکن وینزویلا تاحال اس قابل نہیں ہو سکا کہ اپنی زمین میں چھپے خزانے کو نکال سکے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...