دنیا کی سب سے بڑی عمر کی مکڑی وفات پاگئی، مرحومہ کی عمر کتنی تھی؟ جانئے

دنیا کی سب سے بڑی عمر کی مکڑی وفات پاگئی، مرحومہ کی عمر کتنی تھی؟ جانئے
دنیا کی سب سے بڑی عمر کی مکڑی وفات پاگئی، مرحومہ کی عمر کتنی تھی؟ جانئے

  


نیویارک(نیوز ڈیسک)دنیا کی معمر ترین مکڑی گزشتہ روز 43سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئی ہے۔ برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ کے مطابق سائنسدانوں نے اس مکڑی کا نام تحقیقاتی مقاصد کی غرض سے ’نمبر 16 ‘رکھا ہوا تھا۔ اگرچہ بڑھاپے کے باعث اس مکڑی کی نقل و حرکت بہت محدود ہو چکی تھی لیکن سائنسدانوں کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس کا دنیا سے جانے کا وقت آ گیا ہے۔ وہ اپنا بیشتر وقت آرام کرتے ہوئے گزارتی تھی اور اس کی بے وقت موت کی خبر نے ماہرین حیاتیات کو افسردہ کر دیا ہے ۔اس سے پہلے معمر ترین مکڑی کا ریکارڈ میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ایک مکڑی کے پاس تھا جو 28 سال تک زندہ رہی۔

سائنسی جریدے ’پیسیفک کنزرویشن بیالوجی جرنل‘ کے مطابق مکڑی نمبر 16 کی موت طبعی نہیں تھی بلکہ اسے ایک بدبخت بھڑ نے کاٹ لیا تھا جس کے نتیجے میں وہ زندگی کی بازی ہارگئی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ افسوسناک واقعہ پیش نہ آتا تو شاید وہ ابھی مزید کچھ سال زندہ رہتی۔ اس مکڑی کی زندگی کا مطالعہ ایک بڑے سائنسی پراجیکٹ کا حصہ تھا جس کا مقصد بدلتے ہوئے موسمی حالات اور جنگلات کی کٹائی کا حشرات کی زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات کا مطالعہ کرنا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...