جو موسم کے بارے میں جھوٹی خبر دے گا اسے بھی جیل میں ڈالیں گے، بڑے اسلامی ملک نے اعلان کردیا، محکمہ موسمیات میں خوف و ہراس

جو موسم کے بارے میں جھوٹی خبر دے گا اسے بھی جیل میں ڈالیں گے، بڑے اسلامی ملک ...
جو موسم کے بارے میں جھوٹی خبر دے گا اسے بھی جیل میں ڈالیں گے، بڑے اسلامی ملک نے اعلان کردیا، محکمہ موسمیات میں خوف و ہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) جھوٹی خبر دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کوئی انوکھی بات نہیں ہے لیکن موسم کے بارے میں جھوٹ بولنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی، یہ تو الگ ہی قسم کا قانون ہے! یہ انوکھا قانون بنانے کا اعزاز اسلامی ملک مصر کی حکومت حاصل کر رہی ہے، جس کے محکمہ موسمیات کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ موسم کے بارے میں غلط خبر دینے والے کو جیل جانا پڑے گا۔
اخبار ’دی گارڈین‘ کے مطابق مصر کے محکمہ موسمیات کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ ملک میں واحد ادارہ ہے جسے موسم کے بارے میں کوئی پیشگوئی کرنے کا اختیار ہے جبکہ اس کے علاوہ کسی بھی اور ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی پیشگوئی غیر قانونی تصور ہوگی۔ احمد عبدال نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ کوئی بھی غیر متعلقہ شخص جو موسم کے بارے میں رائے دے گا یا کوئی آلہ استعمال کرتے ہوئے موسمیاتی اعدادوشمار عوام تک پہنچائے گا اس کا فعل غیر قانونی تصور ہوگا اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب مصری میڈیا کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے ہی بہت سی پابندیوں کا سامنا ہے اور اس پر ایک اور پابندی نافذ کی جارہی ہے۔ اس بات کی جانب بھی توجہ دلائی جارہی ہے کہ آخر ایسی پابندی کی ضرورت ہی کیوں پیش آئی کیونکہ کبھی یہ بات سننے میں نہیں آئی کہ کسی خبر رساں ادارے نے موسم کے بارے میں جعلی خبر چلانے کی کوشش کی ہو۔ ایسوسی ایشن آف فریڈم آف تھاٹ اینڈ ایکسپریشن کے مطابق مصری حکومت نے مئی 2017ءسے لے کر اب تک 497 مختلف ویب سائٹوں پر پابندی عائد کی ہے ۔ مصری پارلیمنٹ کی جانب سے اینٹی سائبر کرائم قانون کی منظوری بھی دی جاچکی ہے جس کے تحت حکومت کسی بھی ویب سائٹ کو ملکی معیشت و سلامتی کے خلاف قرار دے کر بند کرسکتی ہے۔