”یہ میری گرل فرینڈ ہے اور میں اس سے پیار کرتی ہوں لیکن۔۔۔“ جیکی چن کی ”ہم جنس پرست“ بیٹی ایک مہینے سے سڑکوں پر کیوں سو رہی ہے اور ویڈیو پیغام میں اس کا کیا کہنا ہے؟ ایسی خبر آ گئی کہ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

”یہ میری گرل فرینڈ ہے اور میں اس سے پیار کرتی ہوں لیکن۔۔۔“ جیکی چن کی ”ہم ...
”یہ میری گرل فرینڈ ہے اور میں اس سے پیار کرتی ہوں لیکن۔۔۔“ جیکی چن کی ”ہم جنس پرست“ بیٹی ایک مہینے سے سڑکوں پر کیوں سو رہی ہے اور ویڈیو پیغام میں اس کا کیا کہنا ہے؟ ایسی خبر آ گئی کہ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہانگ کانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایکشن ہیرو جیکی چن کی ہم جنس پرست بیٹی ’ایتا اینجی‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بے گھر ہے اور ہانگ کانگ کی سڑکوں پر سونے پر مجبور ہے۔ 18 سالہ اینجی اور اس کی گرل فرینڈ اینڈی نے یوٹیوب پر جاری مختصر ویڈیو میں بتایا کہ وہ ایک پل کے نیچے رہائش پذیر ہیں۔ 

اینجی کا دعویٰ ہے کہ ہم جنس پرستوں سے نفرت کرنے والے والدین اس کے حالات کے ذمہ دار ہیں۔ اینجی نے ویڈیو پیغام میں کہا ”ہم جنس پرستوں سے نفرت کرنے والے والدین کی وجہ سے ہم ایک مہینے سے بے گھر ہیں۔ ہم زیادہ تر ایک پل اور کبھی کبھار دیگر چیزوں کے سائے میں سوتی ہیں۔
ہم پولیس، ہسپتال، فوڈ بینکس اور ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی سنٹرز میں بھی گئیں لیکن کسی نے بھی ہماری ایک نہ سنی۔ معلوم نہیں کہ اب ہمیں کیا کرنا چاہئے۔ ہم صرف لوگوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے کیونکہ یہ بہت مضحکہ خیز ہے کہ اس وقت کوئی بھی ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں ہے۔ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی۔“
اینجی جیکی چن کی سابقہ گرل فرینڈ ایلین اینجی سے پیدا ہوئی تھی اور ان دونوں کا معاشقہ جیکی چن کی موجودہ بیوی یوان لین سے پہلے تھا۔ 64 سالہ اداکار نے عوامی سطح پر اپنی بیٹی کے بارے میں تو کبھی کوئی بات نہیں کی لیکن ایلین کیساتھ اپنے معاشقے کو وہ تسلیم کرتے ہیں۔
ایتا اینجی کی والدہ اور جیکی چن کی سابقہ گرل فرینڈ نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ملامت کی اور کہا کہ اسے ایک نوکری ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا ”میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ اگر ان کے پاس پیسے نہیں ہیں، تو پھر انہیں کام پر جانا چاہئے۔ انہیں ایک ویڈیو بنا کر دوسروں کو یہ نہیں بتانا چاہئے کہ وہ برے وقت سے گزر رہی ہیں یا ایتا کا والد کون ہے۔ دنیا بھر میں لوگ سخت محنت کرتے ہیں نا کہ پیسے حاصل کرنے کیلئے کسی اور کی شہرت پر انحصار کرتے ہیں۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔