شہباز شریف خواتین کی اگر واقعی عزت کرتے ہیں تو رانا ثنا اللہ کی جانب سے معافی مانگنے کی بجائے ان سے استعفیٰ لیں:میاں محمودالرشید

شہباز شریف خواتین کی اگر واقعی عزت کرتے ہیں تو رانا ثنا اللہ کی جانب سے معافی ...
شہباز شریف خواتین کی اگر واقعی عزت کرتے ہیں تو رانا ثنا اللہ کی جانب سے معافی مانگنے کی بجائے ان سے استعفیٰ لیں:میاں محمودالرشید

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے خواتین سے متعلق رانا ثنا اللہ کے بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب کی معذرت تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صوبائی وزیر قانون سے استعفیٰ لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا شہباز شریف خواتین کی اگر واقعی عزت کرتے ہیں تو رانا ثنا اللہ کی جانب سے معافی مانگنے کی بجائے ان سے استعفیٰ لیں، جس نے جرم کیا اسکے معافی مانگنے تک اسمبلی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔ صوبائی وزیر پر شدید تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ر انا ثناء اللہ کا بیہودہ گفتگو میں کوئی ثانی نہیں، بڑی بد بختی ہے ایسے شخص کیلئے جو اس عمر میں بھی مہذب نہ بن سکے، رانا ثنا اللہ دینی، اخلاقی اور معاشرتی قدروں سے نا واقف ہیں۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے استعفے اور خواتین سے معافی مانگنے تک اسمبلی اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔

مزید : قومی


loading...