کوئٹہ میں حالیہ دہشتگردی کی روک تھام کیلئے موثر پالیسی مرتب کی جائے :مولانا عبد الغفور حیدری

کوئٹہ میں حالیہ دہشتگردی کی روک تھام کیلئے موثر پالیسی مرتب کی جائے :مولانا ...
کوئٹہ میں حالیہ دہشتگردی کی روک تھام کیلئے موثر پالیسی مرتب کی جائے :مولانا عبد الغفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں جاری حالیہ دہشتگردی کے واقعات  کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، کوئٹہ کے مخدوش حالات میں حکومت  دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر پالیسی مرتب کرے اوران کارروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کوئٹہ میں  دہشتگردی کے واقعات اور ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کوئٹہ میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ایسے میں بلوچستان کی عوام کو چاہئے کہ وہ ایسے کسی بھی منصوبے کے آلہ کار نہ بنیں اور ایسی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ کے مخدوش حالات میں حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے صوبے کے عوام کو امن و امان فراہم کریں اور اس طرح کی واقعات کی روک تھام کے لئے موثر پالیسی مرتب کرتے ہوئے دہشتگردی کے کارروائیوں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سر پر ہیں اورایسے میں اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا صوبے کے لئے نیک شگون نہیں ایسے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور وزارت داخلہ کو چاہئے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ بدامنی کے واقعات کی روک تھام پر مرکوز کریں اور عام انتخابات کے لئے ایک پر امن فضاء قائم کریں۔