صارفین کیلئے خوشخبری ، موبائل فون آپریٹرز کی فرنچائززپربھی موبائل رجسٹریشن سروس کاآغازہوگیا

صارفین کیلئے خوشخبری ، موبائل فون آپریٹرز کی فرنچائززپربھی موبائل رجسٹریشن ...
صارفین کیلئے خوشخبری ، موبائل فون آپریٹرز کی فرنچائززپربھی موبائل رجسٹریشن سروس کاآغازہوگیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل فون آپریٹرز کی فرنچائززپربھی موبائل رجسٹریشن سروس کاآغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موبائل ڈیوائسز کی آئی ایم ای آئی کے اندراج کے خواہشمند صارفین کی آسانی کے لئے پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل فون آپریٹرز کی فرنچائزز پر بھی موبائل رجسٹریشن سروس کا آغاز کردیا ہے، اور تمام فرنچائزز اورکسٹمرسروس سینٹر ز کی فہرست پی ٹی اے ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔اس سے پہلے پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبر کی تصدیق کے لیے جو طریقہ کار وضح کیا گیا تھا وہ انتہائی پیچیدہ اور مشکل ہے، آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر ایس ایم ایس کرنا یا کسی بھی موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر *#06# ڈائل کرکے معلوم کیا جاسکتا ہے، آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر بھیجنے کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے 4 میں سے کوئی ایک جواب موصول ہوگا پہلی صورت میں موبائل سیٹ کی تصدیق ہوگی جس کا مطلب ہے کہ متعلقہ فون پی ٹی اے کی منظوری سے قانونی طریقے سے درآمد کیا گیا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی