برطانوی شہزادہ ولیم نے اپنی بیگم سے بے وفائی کی؟

برطانوی شہزادہ ولیم نے اپنی بیگم سے بے وفائی کی؟
برطانوی شہزادہ ولیم نے اپنی بیگم سے بے وفائی کی؟

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ہیری کی بیگم میگھن مارکل کی لڑائیوں کی خبروں نے کچھ عرصہ قبل میڈیا پر تہلکہ مچائے رکھا اور اب شہزادہ ولیم کی اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ بے وفائی کی افواہ نے ہلچل مچا دی ہے۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کے مطابق افواہ گردش میں ہے کہ شہزادہ ولیم کا ایک غیرخاتون کے ساتھ معاشقہ رہ چکا ہے اور یہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کی سہیلی ’روز ہینبری‘ (Rose Hanbury)ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روز ہینبری سابق ماڈل ہیں جنہوں نے ڈائریکٹر اور اداکار ڈیوڈ راک سیویج سے شادی کی۔ یہ میاں بیوی نورفوک میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی سینڈرنگھم میں واقع رہائش گاہ سے چند میل کے فاصلے پر رہتے ہیں۔ برطانوی میڈیا میں گزشتہ دنوں خبر آئی کہ کیٹ مڈلٹن اور روز ہینبری کی دوستی اب ختم ہو چکی ہے اور کیٹ نے اپنے شوہر کو بھی کہا ہے کہ وہ بھی روز کے ساتھ رابطہ ختم کر دیں۔اس خبر کے بعد میڈیا کیٹ اور روز کی دوستی ختم ہونے کی وجہ کریدنے میں لگ گیا۔ پھر معروف مصنف نکول کلف نے ٹوئٹر ان کی دوستی ختم ہونے کی ممکنہ وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ”شہزادہ ولیم نے کیٹ کے ساتھ بے وفائی کی، جس کی وجہ سے اس کی روز کے ساتھ دوستی ختم ہوئی۔ “ کیسنگٹن پیلیس کی طرف سے شہزادہ ولیم کے معاشقے کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

مزید : برطانیہ