ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل،  سیارہ مریخ،  21  مارچ  سے  20  اپریل

آج ایک اچھا دن ہے۔ کل تک جس معاملے کو لے کر پریشان تھے۔ انشاء اللہ اب اس سے نکلنے کا موقع ملے گا۔ آپ کو اپنے گھریلو ماحول پر نظر رکھنے کی ابھی ضرورت ہے۔

برج ثور،  سیارہ زہرہ،  21  اپریل  سے  20  مئی

نامعلوم مقام سے پیسہ ہاتھ میں آنے کے امکانات ہیں۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی ملے گی۔ اور آج آپ کی گھریلو پریشانی بھی انشاء اللہ ضرور کم ہوگی۔

برج جوزہ،  سیارہ عطارد،  21  مئی  سے  20  جون

آپ سے معلوم نہیں کیا غلطی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے آگے بڑھنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، اللہ پاک سے سچے دل سے توبہ کریں اور استخارے کی مدد سے چلنے کی کوشش کریں۔

برج سرطان،  سیارہ چاند،  21  جون  سے  20  جولائی

صدقہ صدقہ صدقہ پر آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔ بند گلی میں کھڑے ہیں جہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ معلوم نہیں ہو رہا۔ آپ استخارے کی مدد بھی لیں۔ زبردست نحوست لگتی ہے۔

برج اسد،  سیارہ شمس،  21  جولائی  سے  21  اگست

ایک بار پھر قسمت آپ پر مہربان ہے۔ آپ جسے بھی مقصد کی طرف جانا چاہتے ہیں۔ اس میں خاص کامیابی ملے گی اور آپ کی ایک بڑی دلی مرادبھی پوری ہوتی نظر آتی ہے۔

برج سنبلہ،  سیارہ عطارد،  22  اگست  سے  22  ستمبر

آج کا دن اچھا اور روحانی حوالے سے آپ کے معاملات ٹھیک کر رہا ہے۔ اگر صورتحال کے مطابق قدم رکھا تو ان شاء اللہ آپ کو اپنے مقصد میں اچھی کامیابی ملنے کا امکان ہے۔

برج میزان،  سیارہ زہرہ،  23  ستمبر  سے  22  اکتوبر

بند گلی میں سے نکلنے کا کوئی نہ کوئی راستہ ان شاء اللہ ضرور مل جائے گا۔ آپ بالکل بھی فکر مند نہ ہوں۔ زحل آج دوپہر تک زائچے سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا تو صورت حال بدل جائے گی۔

برج عقرب،  سیارہ مریخ،  23  اکتوبر  سے  22  نومبر

مخالفت والا خانہ تو بند ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ان حالات میں مسلسل صدقہ دیتے رہنے کا مشورہ ہے۔ سورۃ حشر کی آخری تین آیات بھی صبح و شام پڑھنا اپنا معمول بنا لیں۔

برج قوس،  سیارہ مشتری،  23  نومبر  سے  20  دسمبر

سورہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لیا کریں۔ ان شاء اللہ بدنظری سے نکل آئیں گے۔ آج کا دن بہرحال کافی اچھا اور آپ کے حق میں جا رہا ہے

برج جدی،  سیارہ زحل،  21  دسمبر  سے  19  جنوری

آپ کو آج سے عطارد کی وجہ سے مالی معاملات کے حوالے سے کافی اچھا فرق پڑے گا۔ آپ کی پوزیشن ان دنوں آپ کو بڑے اچھے مقام پر لے جائے گی اور جو قرض تھا وہ بھی جلد اتر جائے گا۔

برج دلو،  سیارہ زحل،  20  جنوری  سے  18  فروری

اس وقت صورتحال کافی اچھی ہو رہی ہے۔ بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ رکھا ہوا ہے۔ آپ کی چھٹی حِس تیز رہی تو آپ کے لئے اس میں بھی بہت کچھ نظر آتا ہے۔

برج حوت،  سیارہ مشتری،  19  فروری  سے  20  مارچ

بلاک رقم کی واپسی کا امکان ہے اور آپ کی مرضی کے مطابق ایک بڑا کام ہوتا بھی نظر آتا ہے۔ بس اپنا قبلہ درست رکھیں۔ دلی معاملات میں آپ بے بس دکھائی دیتے ہیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -