پاکستانیوں کو لانے کیلئے فلائٹ آپریشن جاری رہے گا،لاڈی جٹ

پاکستانیوں کو لانے کیلئے فلائٹ آپریشن جاری رہے گا،لاڈی جٹ

  

لاہور (سٹی رپورٹر) ترجمان اوورسیز پاکستانیز چائنہ محمد رمضان عرف لاڈی جٹ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں جہاں پاکستانی شہری پھنسے ہوئے ہیں انشاء اللہ ان کو پاکستان میں لانے کے لئے فلائٹ آپریشن جاری رہے گا،ہم روزانہ کی بنیاد پر اس کو مانیٹر کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں چند دنوں میں غیر ملکی پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے منجمند ہے۔فلائٹس آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے بھی تارکین وطن کو مشکلات کا سامنا ہے۔حکومت اس معاملے میں سنجیدگی سے غور کرکے اپنے اوورسیز بھائیوں کو واپس لانے کے اقدامات کر رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -